کشمیر ڈے کے حوالے راولپنڈی اسلام آباد سکواش چیمپئن شپ کا انعقاد

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)کشمیر ڈے کے حوالے راولپنڈی اسلام آباد سکواش چیمپئن شپ پی اے ایف مجاہد انور خان سکواش اکیڈمی لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہوئی جس میں انڈر11، انڈر13، انڈر 19اور سنیئر بوائز کیٹگریز کے مقابلے ہوئے۔ چیمپئن شپ کاافتتاح اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس کے راولپنڈی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر عامروحید شیخ ،سیکرٹری چوہدری نعیم،رضوان مشہدی، طاہرایوب، غضنفر اوردیگر آفیشلز کے ہمراہ کیا۔ ٹورنامنٹ میں جڑواں شہروں کے 38بچے حصہ لے رہے ہیں۔

تعارف: newseditor