بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ایاز خان اور جنرل سیکرٹری کی صوبائی مشیر کھیل عبدالخالق سے ملاقات

کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ایاز خان اور جنرل سیکرٹری جان عالم نے گزشتہ روز صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، یہ ملاقات بہت ہی اچھی اور نتیجہ خیز رہی، بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جان عالم نے مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ کی توجہ بلوچستان میں سائیکلنگ کے حوالے سے گو نا گوں مسائل کی جانب مبذول کروائی،اور ان کے حل کے لئے خصوصی توجہ کی درخواست کی، جان عالم نے مشیر کھیل سے درخواست کی کہ سائیکلنگ کی سالانہ گرانٹ جعلی ایسوسی ایشن ملی بھگت سے قبضہ کر لیتی ہے، جو کہ اس کا حق ہی نہیں، بلوچستان میں سائیکلنگ کے فروغ کے لئے محکمہ سپورٹس ہمارے ساتھ تعاون کرے، بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن ہر سال بلوچستان میں 6سائیکل ریسوں کا انعقاد کرواتا ہے، جبکہ چار سے چھ ٹور بلوچستان سے باہر ہوتے ہیں، ہماری کارکردگی شاہد اس لئے آپ کے سامنے نہیں آپا رہی ہے کہ جعلی گروپ اپنے اثرو رسوخ کی وجہ سے آگے ہے اور کچھ نہ کرتے ہوئے بھی سالانہ گرانٹ ہڑپ کر جاتے ہیں، بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ اصل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، سالانہ گرانٹ اصل حقداروں کو دی جائے، ایوب اسٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس میں سائیکلنگ ویلوڈرم کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

تعارف: newseditor