پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے اپریل میں ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالہ کرنے کا فیصلہ کرلیا پاکستان کرکٹ بورڈ اپریل سے گراؤنڈ میں گھاس اگانے اور بین الاقوامی معیار کی پچ کی تیاری کا مکمل شروع کریگاجبکہ سٹیڈیم کی تعمیر کا کام بھی جاری رہیگا۔ محکمہ
کھیل خیبر پختونخوا کے مطابق ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں تعمیراتی کام کا بڑا حصہ مکمل کرلیا گیا ہے اور اب کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپریل میں ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا گراؤنڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالہ کردیا جائیگا
بورڈ انتظامیہ گراؤنڈ میں گھاس اگانے اور بین الاقوامی معیار کی پچ بنانے کا کام شروع کریگی اسی دوران ساتھ ساتھ محکمہ کھیل سٹیڈیم میں کرسیاں لگانے، سکرینز کی تنصیب اور مصنوعی روشیوں کی تنصیب کا کام بھی جاری رکھے گا
محکمہ کھیل ذرائع کے مطابق امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اگست تک ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم مکمل طور پر تیار ہو جائیگا اور یہاں بین الاقوامی میچز منعقد کئے جا سکیں گے۔