پشاور(سپورٹس رپورٹر)استحکام پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں جاری انٹر کالجز کے خواتین سپورٹس فیسٹول کے ٹیبل ٹینس کے مقابلے فرنٹیئر کالج برائے طالبات نے جیت لئے،فرنٹیئر کالج نے گورنمنٹ سٹی کالج گلبہار کوشکست دیکر چمپئن ٹرافی جیت لی۔اس موقع پر فرنٹیئر کالج کی پرنسپل ظل ہماء نے نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات کو ٹرافیاںدیں۔استحکام پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے مابین منعقد ہ کھیلوں کے مقابلوںکے سلسلے میں کھیلے جانیوالے گرلزانٹر کالجز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار ،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج نحقی،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج باچاخان،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج گلشن رحمن،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج ڈبگری،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سٹی ڈسٹرکٹ،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج متھرہ،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج زریاب کالونی،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج حیات آباد نمبر ون اور گورنمنٹ گرلزڈگری کالج حیات آباد نمبر دوسمیت کئی دیگرکالجز کی طالبات نے بھر پور شرکت کی۔
ان مقابلوں کے سیمی فائنل میچزمیںگورنمنٹ گرلزڈگری سٹی کالج گلبہار اور فرنٹیئر کالج برائے طالبات کی کھلاڑیوںن نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جبکہ فائنل میچ میںفرنٹیئر کالج کی طالبات نے کامیابی حاصل کرکے چمپئن ٹرافی جیت لی۔اس موقع پر فرنٹیئر کالج کی پرنسپل ظل ہماء نے دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔اس موقع پرفرنٹیئرکالج کی ڈائریکٹر سپورٹس گل صنوبر اخلاص اور سٹی گرلز کالج کی نجمہ ناز قاضی بھی موجود تھیں۔