پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا


پاکستان اور زمبابوے کےدرمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل ہرارے میں کھیلا جائے گا۔زمبابوے اور پاکستان کی ٹیمیں کل پہلے ٹیسٹ کے لیے ہرارےمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیر یز کی فتح کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی فتح کے لیے پر امید ہے جس کے لیے بھرپور پریکٹس بھی جاری ہے ۔زمبابوے بھی ہار کے بعدٹیسٹ سیریز میں فتح کے لیے پر امید ہے۔

ساؤتھ افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی جاسکتی ہے جس کہ مطابق یاسر شاہ کی جگہ زاہد محمود کو موقع دیے جانےکا امکان ہے۔

تعارف: newseditor