پیرس اولمپیکس میں شامل الجزائری خاتون جوڈو کھلاڑی شکست پر رو پڑی
’میں نے اولمپکس میں بھاری قیمت ادا کی مگر قسمت نے میرا ساتھ نہیں دیا:امینہ بلقاضی
الجزائر کی جوڈو کھلاڑی امینہ بلقاضی نے منگل کو پیرس 2024ء اولمپکس میں خواتین کے 63 کلوگرام سے کم جوڈو مقابلے میں سلووینیائی لیسکی اینڈریوا سے ہارنے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں الجزائر کی پرچم بردار بلقاضی پیرس میں تمغہ جیتنے کی امیدوار تھیں، لیکن وہ راؤنڈ 16 میں اپنے سلووینیائی حریف سے 10-1 سے ہار گئیں۔
بلقاضی نے منگل کے روز جرمن نیوز ایجنسی کو دیے گئے خصوصی بیانات میں کہا کہ میں نے ایک غلطی کی جس کی مجھے بھاری قیمت ادا کرنا پڑی، مجھے اس راؤنڈ سے باہر ہونے کی امید نہیں تھی،کیونکہ میں آخری لمحات تک آگے تھا۔ مگر اینڈریوا فتح چھیننے میں کامیاب رہی۔
اس نے مزید کہا کہ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ میں نے عالمی چیمپیئن رنر اپ کا سامنا کیا تھا۔ اس لیے یہ مقابلہ بہت مشکل تھا جس کی مجھے امید تھی کہ میں کوارٹر فائنل تک پہنچوں گی، لیکن قسمت نے میرا ساتھ نہیں دیا۔
میں الجزائری عوام سے سے معافی مانگتی ہوں جنہیں مجھ سے بہت زیادہ امیدیں تھیں میں اولمپک گیمز میں بہت آگے جانے کی منتظر تھی۔