کرکٹ

ساڑھے7 فٹ کا مدثر دنیا کا طویل قامت بولر بننے کا خواہاں …..!!!

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ساڑھے 7 فٹ قد کا مدثر دنیا کا سب سے طویل قامت بولر بننے کا خواہاں ہے۔گزشتہ سال لاہور قلندرز کے کیمپ میں مدعو کیے گئے پاکستان کے طویل قامت کھلاڑی مدثر کا کہنا ہے قد کی وجہ سے ساتھی مذاق اڑاتے تھے، رکشے، گاڑی میں بیٹھنا مشکل ہوجاتا تھا اور جب والدین مجھ کو لے کر ڈاکٹر کے پاس گئے تو انہوں نے ہارمونز کی وجہ بتائی، تھوڑی پریشانی ضرور ہوتی ہے

لیکن اپنی طویل قد کی وجہ سے مشہور ہوگیا ہوں اور اس کو اللہ کا تحفہ سمجھتا ہوں۔21 سالہ نوجوان نے کہا کہ تیز بھاگ سکتا اور دنیا کا تیز ترین بولر بن سکتا ہوں، 7 ماہ قبل ٹریننگ شروع کی تھی، اس کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے تعطل آگیا، پر عزم ہوں کہ ایک دن دنیا کے طویل ترین بولر کے طور پر ایکشن میں نظر آؤں گا -!!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!