کرکٹ

طالبان کا افغان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے اہم حکمنامہ جاری

طالبان حکومت نے افغان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے اہم حکمنامہ جاری کردیا۔افغانستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئی ہے اور اس دوران ہی بورڈ میں انتظامی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

طالبان حکومت نے سابق افغان کرکٹر میر وائس اشرف کو کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کیا تھا تاہم اگلے روز ہی متحدہ عرب امارات میں سابق چیئرمین عزیز اللہ فضلی کی آئی سی سی آفیشلز سے ملاقات کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔

تاہم اب طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرکے انتظامی تبدیلی سے آگاہ کیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ میروائس اشرف کو بورڈ کا نیا قائم مقام چیئرمین مقررکیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغان بورڈ کا کہنا تھاکہ افغانستان نے وزیر اعظم اور بورڈ کے پیٹرن ان چیف ملا محمد حسن اخوند نے میروائس اشرف کو نیا چیئرمین تعینات کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!