برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی بابر اعظم کے مداح

Written by

in

برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کراچی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر زبردست تعریف کی ہے ۔کرسچین ٹرنر نے بابر اعظم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بابر اعظم کے کرکٹ دور میں جی رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست سے بچنے کے لیے زبردست  بیٹنگ کی۔کرسچین ٹرنر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کی جانب سے  زبردست اسپورٹس مین شِپ کا مظاہرہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ ڈرا کی صورت میں اختتام پذیر ہوا۔

error: Content is protected !!