Author: newseditor

  • تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دیدی

    تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دیدی

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 66رنز سے شکست دیدی تاہم سیریز افغانستان کی ٹیم نے دو ایک سے جیت لی، یہ پہلا موقع ہے کہ افغانستان کی ٹیم پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے، تفصیلات کے مطابق افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز سکور کئے

     

     

    پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 49، افتخار احمد 31 اور کپتان شاداب خان 28 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوسکے، افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے دو جبکہ فضل اللہ فاروقی، محمد نبی، فرید احمد، راشد خان اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں افغانستان کی ٹیم 18.4 اوورز میں 116 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 66 رنز سے ہار گئی، افغانستان کی جانب سے سب سے بہترین سکور 21 رنز رہا جو عظمت اللہ عمر زئی نے سکور کیا جبکہ محمد نبی سترہ اور کپتان راشد خان سولہ رنز بنا پائے، پاکستان کی جانب سے احسان اللہ اور شاداب خان نے تین تین جبکہ عماد وسیم، زمان خان اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • کیا افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز فکسڈ تھی? پاکستان کی شکست پرکئی سوالات اٹھ گئے

    کیا افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز فکسڈ تھی? پاکستان کی شکست پرکئی سوالات اٹھ گئے

    اصغر علی مبارک
    کیا افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز فکسڈ تھی? پاکستان کی شکست پرکئی سوالات اٹھ گئے.سوال یہ ہے کہ یہ سیریز کیا فکسڈ تھی، پاکستان اچھی طرح جانتا ہے کہ ماضی میں شارجہ میں کھیلے گئے ہونے والی تمام میچوں کے نتائج پر سوال اٹھے تھے، اب ہم سب جانتے ہیں کہ سیریز میں شکست کے بعد آخری میچ پاکستان جیتے گا۔
    سیریز کی پوسٹ مارٹم کی ضرورت ہے، ٹیم سپرٹ کے بغیر آپ جیت کی امید کیسے رکھتے ہیں؟ شکست کی ذمہ داری کون قبول کرے گا،ٹیم ورک کے لیے ہوم ورک بروقت کیوں نہیں کیا،

    پاکستانی ٹیم نےمیچ ایک کلب ٹیم کی طرح کھیلا اور میچ سے پہلے کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج دیکھی کہ وہ جیت کے لیے نہیں جا رہےاس سے قبل ہونے والے تمام ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دی تھی۔
    ایڈوینچرسے پاکستان کرکٹ کو نقصان ہوا اور تاریخ میں پہلی بار افغانستان سے سیریز میں شکست ہو گئی،
    نیا ٹیلنٹ گھر پر شیر تھا شارجہ میں الگ ہی روپ میں نظر آیا,

    انٹرنیشنل میچوں میں پہلی بار افغانستان نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے کر یہ پیغام دیا کہ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کا ہونا کتنا ضروری ہے۔ یہ تجربہ پاکستان کی مستقبل کی کرکٹ پر بری طرح اثر ڈالے گا.
    اسٹارز سے عاری ٹیم میں پہلے میچ میں پاکستان کی طرف سے4 کھلاڑیوں ناتجربہ کارکھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا گیا تھا۔ ڈیبیو کرنے والوں میں زمان خان، احسان اللہ، طیب طاہر، اور صائم ایوب شامل تھے نے ڈیبو کیاتھا
    ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کو موقع دینے کا تجربہ ناکام رہا.

    مسلسل دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ ناکام رہی. بابر اعظم کی کمی ہر شعبہ میں محسوس کی گئی.
    ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے بھی ٹیم کو کافی نقصان اٹھانا پڑا جس پر شاہد آفریدی بھی بول پڑے
    ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا پی سی بی کا اچھا اقدام ہے لیکن انہیں میدان میں سینیئر کھلاڑیوں کے ساتھ ہونا چاہیے تھا تاکہ وہ فیلڈ کا تجربہ حاصل کرسکتے۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ٹیم بہترین کھیلی، راشد خان آپ ہمیشہ کی طرح شاندار رہے، سابق کپتان محمد حفیظ نے افغان کرکٹ ٹیم کو موجودہ پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے زیادہ تجربہ کار قرار دے دیا ۔

     

    ٹوئٹر پیغام میں محمد حفیظ نے لکھا کہ افغانستان کا پاکستان کی موجودہ ٹیم سے زیادہ انٹرنیشنل تجربہ ہے۔
    اسی دوران قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے امیدوار مکی آرتھر نے نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ کار کرکٹرز کے ساتھ گروم کرنے کا مشورہ دے دیا۔

     

    مکی آرتھر نے کہا کہ صائم ایوب، عبداللہ شفیق اور محمد حارث میں بہت ٹیلنٹ ہے، فرنچائز کرکٹ کے مقابلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر اور ذمہ داریاں مختلف ہیں۔

     

     

    شاداب خان نے میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ ہی اپنے پلیئرز پر تنقید کرتے ہیں اور پھر انہیں عزت دیتے ہیں، رضوان اور بابر اعظم پر سست رفتاری سے کھیلنے پر تنقید ہوتی رہی ہے، ان کے اسٹرائیک ریٹ پر باتیں ہوتی ہیں۔

    انہوں نے ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ اس سیریز کے بعد اب بابر اعظم اور محمد رضوان کو پہلے سے زیادہ عزت ملے گی۔

     

     

    ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہمارے سینئر پلئیرزکی جس طرح کی پرفارمنس تھی انہیں اس طرح سے عزت نہیں ملی، مجھے لگتا ہے کہ اس سیریز کے بعد قوم اور میڈیا کی طرف انہیں پہلے سے زیادہ عزت ملے گی۔محمد رضوان نے بھی ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میں پاکستان کرکٹ کے نوجوان سپر اسٹارز پر پختہ یقین رکھتا ہوں، مضبوط رہیں، اس شکست سے اپنی اندر کی قابلیت کو جگائیں، اور محنت کریں، آپ چیمپئین ہیں، آپ دوبارہ سے شان دار کم بیک کریں گے۔
    سابق فاسٹ باؤلر تنویر احمد نے وکٹ کیپر اعظم خان کی خراب کارکردگی پر ان پر تنقید کی۔
    ان کا کہنا تھا کہ میرا ایک سوال ہے کہ وہ کرکٹرز کہاں ہیں جو اعظم خان کو سپورٹ کرتے ہیں اسی لیے بولتا ہوں کہ کرکٹ کھیل کر وقت ضائع کیا ہے۔

     

     

    شاداب خان نے نوجوان پلیئرز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنے والے نوجوانوں کو موقع ملنا چاہیے، وہ غلطیاں بھی کریں گے، وہ آتے ہی بابر اعظم کی طرح تو نہیں کھیلنا شروع کر دیں گے، پلیئرز بننے میں ٹائم لگتا ہے۔
    اس سے قبل افغانستان نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
    شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ایک مرتبہ پھر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہو سکا۔

  • تیسرے نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائیٹس فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

    تیسرے نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائیٹس فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

     

    کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) تیسرے نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائیٹس فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ۔ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیا ناظم آباد عارف حبیب، سی ای او صمد حبیب ، صدر سید محمد طلحہ، ٹیکنیکل ہیڈ ناصر اسماعیل اور منیجر اسپورٹس محمد آصف بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ نیا ناظم آباد میں فٹبال کے شائقین افراد کی بڑی تعداد زبردست ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔

     

     

     

    ان کا کہنا تھا سندھ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی کوشان ہے ۔ عارف حبیب ایسے ایونٹ کی میزبانی کرکے سندھ حکومت کی مدد کررہے ہیں ۔ اس موقع پر دونوں ٹیموں سے مہمانوں کا تعارف کرایا گیا۔ کھیلے گئے میچ میں کے ڈی اور ایف سی کراچی کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔ دوسرے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے ملیر شاہین کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ مجمدابراہیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ ایونٹ میں منگل کو رات گیارہ بجے مدھو محمڈن اور شاہد میموریل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

  • تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی، راشد خان کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ، اعظم اور نسیم شاہ ڈراپ

    تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی، راشد خان کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ، اعظم اور نسیم شاہ ڈراپ

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس افغانستان کے کپتان راشد خان نے جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے، پاکستان کی ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ کیلئے اعظم خان اور نسیم شاہ کو ڈراپ کرتے ہوئے ان کی جگہ افتخار احمد اور وسیم جونیئر کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے

     

     

     

     

    افتخار احمد اور وسیم جونیئر پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سکواڈ کا حصہ نہیں تھے، پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاداب خان( کپتان)، صائم ایوب، افتخار احممد، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، عماد وسیم، احسان اللہ، محمد وسیم اور زمان خان۔

  • نیدرلینڈز کیخلاف اہم ون ڈے سیریز، جنوبی افریقہ نے مضبوط ٹیم کا اعلان کردیا

    نیدرلینڈز کیخلاف اہم ون ڈے سیریز، جنوبی افریقہ نے مضبوط ٹیم کا اعلان کردیا

    جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کیخلاف دو ون ڈے میچوں کی اہم ترین سیریزکیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جنوبی افریقہ کیلئے نیدرلینڈز کیخلاف یہ سیریز اس لحاظ سے اہم ہے کہ اگر اس نے نیدرلینڈز کو دو صفر سے شکست دیدی تو وہ رواں سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کر جائے گی وگرنہ اسے کوالیفائنگ رائونڈ مرحلے سے گزرنا پڑے گا

     

     

     

     

    جنوبی افریقہ کے اعلان کردہ سکواڈ میں انریچ نورٹیج اور فاسٹ بائولر کاگیسو ربادا کو شامل کرلیا گیا ہے دونوں کو ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے آرام دیا گیا تھا یہ سیریز ایک ایک سے برابری پر ختم ہوئی تھی سیریز کا ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، جنوبی افریقہ کی اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی تیمبا باووما (کپتان)، کونٹن ڈی کوک، بوجرن فارچون، رضا ہینڈرکس، مارکو جانسین، ہینرچ کلاسین، سیساندا ماگلا، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ میلر، لونگی نیگدی، انریچ نورٹیج، ویان پارنل، ربادا، تبریز شمسی، راسی وین ڈر ڈوسن۔

  • بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کو 22 رنز سے شکست دیدی

    بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کو 22 رنز سے شکست دیدی

    بنگلہ دیش نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم کو ڈگ ورتھ لیوس فارمولا کے تحت 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، آئرلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز سکور کئے، بنگلہ دیش کی جانب سے رونی تعلقدار نے 67، لٹن داس نے 47، شامین حسین نے 30 رنز بنائے

     

     

     

     

    آئرلینڈ کی جانب سے گریک ینگ نے دو جبکہ ہیری ٹیکٹر ، مارک ایڈئیر اور گراہم ہومی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، آئرلینڈ کی ٹیم کو بارش ہونے کی وجہ سے آٹھ اوورز میں 104 رنز کا ہدف دیا گیا تاہم آئرش ٹیم پانچ وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 22 رنز کے فرق سے ہار گئی، آئرلینڈ کی جانب سے بہترین سکور اکیس رنز رہا جو گریتھ ڈینلے نے سکور کیا، بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے چار جبکہ حسن محمود نے ایک وکٹ حاصل کی، بنگلہ دیش کے رونی تعلقدار کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • اٹھارہویں ترمیم کے مطابق پی ایس بی کھیلوں کی سہولتیں صوبے کے حوالے کی جائیں،سید عاقل شاہ

    اٹھارہویں ترمیم کے مطابق پی ایس بی کھیلوں کی سہولتیں صوبے کے حوالے کی جائیں،سید عاقل شاہ

    پشاور(سپورٹس رپورٹر)سابق صوبائی وزیر کھیل‘پاکستان اولمپک فیڈریشن کے نائب صدر اور خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے مطابق پی ایس بی کھیلوں کی سہولتیں صوبے کے حوالے کی جائیں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اور پشاور سپورٹس کمپلیکس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے وہ گزشتہ روز سپورٹس رائٹرز میڈیا سینٹر پشاور میں پریس کانفرنس کررہے تھے ان کے ہمراہ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ذوالفقاربٹ‘ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ‘ ہدایت اللہ‘بیڈمنٹن کے امجد خان اورعامر صابر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے

     

    سید عاقل شاہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سہولتیں فراہم نہ ہونے اور پیسوں پر جگہ لینے کے باعث کے پی کے کھلاڑی متاثر ہورہے ہیں‘کھیلوں سے پیسے بچا کردیگر محکموں کو فنڈز دینا غیر قانونی ہے ہم خود جیب سے پیسہ خرچ کرکے کھیلوں کے فروغ و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا اور سیلاب کے باعث مسائل میں اضافہ ضرور ہوا ہے مگر کھیلوں کے لئے مختص فنڈز صرف اور صرف کھیلوں پر خرچ ہونے چاہئیں‘انٹرنیشنل اور قومی مقابلوں کے لئے کھلاڑی کیسے تیاری کرسکیں گے انہوں نے گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی ااروزیراعلی اعظم خان سے وفاقی حکومت سے اس حوالے سے بات کرنے کابھی مطالبہ کیاہے پشاورسپورٹس کمپلیکس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ اٹھاروین ترمیم کے بعدصوبوں میں موجود کھیلوں کی تمام سہولیات پرصوبوں کاحق ہے اورپشاورمیں قائم پی ایس بی کوچنگ سنٹرکی تمام ترسہولیات بھی شامل ہیں

     

     

    اس سہولت کواب صوبائی حکومت کے حوالے کردیاجائے پی ایس بی کی سہولیات اب ہمارے بچوں کے لیے مفت نہیں بلکہ بھاری فیسوں کے عوض دستیاب ہیں اورستم ظریفی کہ کہ اس سہولیات کے حصول کے لیے صوبائی ڈائریکٹ ریٹ کوبھی اچھی خاصی رقم دینی پڑتی ہے جوکہ بچوں کے ساتھ سراسرناانصافی ہے‘انہوں نے کہاکہ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ٹارٹن ٹریک سمیت دیگر جگہوں پر تعمیراتی کام جاری ہیں نیشنل گیمز کے لئے کھلاڑی کیسے تیاری کریں گے‘پاکستان کے بچے اپنے دم پر انٹرنیشنل مقابلوں میں میڈل جیتتے ہیں اگر ان کوچز کے سہارے رہے تو سیف گیمز میں بھی میڈل نہیں جیت سکیں گے‘انہوں نے کہا کہ سول ورک مکمل نہ ہونے کے باوجود آسٹروٹرف بچھا دی گئی جس سے مسائل مزید بڑھ گئے‘ آئن کے مطابق سپورٹس بورڈ کھیلوں کے حوالے سے فیصلے کرے‘کھلاڑیوں اور ایسوسی ایشنز کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

  • مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض سے ملک کے نامور کھلاڑیوں کی ملاقات ،مسائل دریافت کئے

    مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض سے ملک کے نامور کھلاڑیوں کی ملاقات ،مسائل دریافت کئے

    مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض سے ملک کے نامور کھلاڑیوںنے پیر کے روزنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں کھلاڑیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی ، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن اوراتھلیٹکس کے سلمان اقبال بٹ بھی موجود تھے،مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کھلاڑیوں سے ان کے مسائل دریافت کئے، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹریننگ، نیوٹریشن، کنڈیشننگ و دیگر جدید سہولیات دیں گے

     

    کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لئے ملکی و غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں گی،پنجاب میں موجود سپورٹس سہولیات کو جدیدخطوط پر استوار کیا جائے گا ،سپورٹس کی ترقی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،تمام کھلاڑیوں کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ملاقات کا مقصد یہ تھا کہ کھلاڑی اپنے مسائل کھل کر بیان کریں،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خود بھی سپورٹس مین ہیں اس لئے کھلاڑیوں کے مسائل کو حل کرنے کا عزم کیا ہے، کھلاڑی محنت اور جذبے سے سپورٹس میں حصہ لیں اور پاکستان کانام دنیا میں روشن کریں۔

    ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2ارب روپے کا سپورٹس انڈوومنٹ فنڈتیار ہے جس پر جلد عملدرآمد شروع ہوجائیگا،کھلاڑیوں کو وظائف دیں گے، عالمی ایونٹس میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی مالی معاونت کی جائیگی، گوجرانوالہ ریسلنگ اکیڈمی بنارہے ہیں، لاہور میں بھی ریسلنگ اکیڈمی بنائیں گے، میاں چنوں میں جیولن تھرو ٹریک،ساہیوال میں کبڈی سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں

     

    ملاقات کرنیوالوں میں اولمپیئن اتھلیٹ ارشد ندیم،پیرااولمپک گولڈ میڈلسٹ حیدر علی، ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان،نائب کپتان قومی کبڈی ٹیم شفیق چشتی،ورلڈ چیمپئن بیچ ریسلنگ انعام بٹ،نامور اتھلیٹ شجر عباس ،کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹ شریف طاہر، جشن بہاراں ون کلومیٹر یس پوزیشن ہولڈر سیدعاقب شاہ ،نیشنل سائیکلسٹ،ساجد ،طلال، ،نیشنل جونیئرسائیکلسٹ فاطمہ طاہر شامل تھے

     

     

     

     

    کبڈی کے انٹرنیشنل کھلاڑی اور قومی کبڈی ٹیم کے نائب کپتان شفیق چشتی نے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہمیشہ کھلاڑیوں کی مالی معاونت کی ہے، کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم بھی فراہم کئے جاتے ہیں جس سے کھلاڑی عالمی ایونٹس میں میڈلز جیت رہے ہیں، ورلڈ چیمئن بیچ ریسلنگ انعام بٹ کا کہنا تھا کہ سپورٹس کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

  • یورو 2024 کوالیفائرز، انگلینڈ نے یوکرین کو دو صفر سے شکست دیدی

    یورو 2024 کوالیفائرز، انگلینڈ نے یوکرین کو دو صفر سے شکست دیدی

    انگلینڈ کی فٹبال ٹیم نے جاری یورو 2024 کوالیفائرز کے اپنے دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے یوکرین کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دیدی، اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے اٹلی کو شکست سے دوچار کیا تھا

     

     

     

    یوکرین کیخلاف میچ کے 37 ویں منٹ میں ہیری کین نے ساکا کے پاس پر گیند کو جال میں پھینک کر اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی صرف تین منٹ کے بعد ساکا نے اپنی ٹیم کیلئے دوسرا گول سکور کردیا، فائنل وسل تک سکور دو صفر رہا، انگلینڈ کی ٹیم اب تک دونوں میچ کھیل کر اپنے گروپ سی میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

  • ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ، بھارت کی دو خاتون باکسرز نے طلائی تمغے جیت لئے

    ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ، بھارت کی دو خاتون باکسرز نے طلائی تمغے جیت لئے

    بھارت کی خاتون باکسر نگہت زرین نے نئی دہلی میں جاری ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں دو مرتبہ کی ایشین چیمپئن ویت نام کی کھلاڑی گیوین تھائی تھام کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا ہے، نگہت زرین بھارت کی دوسری کھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں دوسری مرتبہ طلائی تمغہ جیتا ہے

     

     

    اس سے قبل یہ اعزاز ایم سی میری کوم کو حاصل تھا، ایک اور مقابلے میں بھارت کی لولینا بورگوہین نے بھی اپنے کیریئر کا پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے، لولینا نے آسڑیلیا کی کیٹلین پارکر کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیتا، اس سے قبل لولینا بھارت کیلئے دو مرتبہ کانسی کا تمغہ ہی جیتنے میں کامیاب ہو سکی تھیں۔

error: Content is protected !!