شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں دوبارہ شامل ہونے کیلئے بے چین

Written by

in

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھارت کیخلاف اپنے ساتھیوں کی فتح ٹیم میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے بے چین کر گئی، وہ اس انتظار میں ہیں کہ کب وہ صحت یاب ہو کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کی ساتھی کرکٹرز حارث رئو ف اور نسیم شاہ سے گزشتہ روز ویڈیو کال پر دلچسپ گفتگو ہوئی تھی۔

 

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس گفتگو کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ اور حارث روف سے ورچوئل ملاقات بہت اچھی رہی۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دونوں فاسٹ بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کارکردگی سے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے بے چین ہوں۔

error: Content is protected !!