ایشیا کپ، سری لنکا نے بھارت کو دھول چٹا دی

Written by

in

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی، سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے بھارت کی جانب سے کپتان روہیت شرما نے 72 جبکہ سوریا کمار یادیو نے 34 رنز کی اننگز کھیلی سری لنکا کی جانب سے دلشان مادھوشاناکا نے تین، چمیکا کرونارتنے اور دوسن شاناکا نے دو دو جبکہ مہیش تھیکاشاناکا نے ایک وکٹ حاصل کی

 

جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے مطلوبہ 174 رنز کا ہدف 19.5 اوورز میں چار وکٹوں پر حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، سری لنکا کی جانب پاتھم نسانکا نے 52، کوشل مینڈس نے 57، دوسن شاناکا نے 33 ناٹ آئوٹ اور راجاپاسکے نے پچیس رنز ناٹ آئوٹ بنائے، بھارت کی جانب سے یوزیندرا چہال نے تین، ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!