کرکٹ

وقار یونس ایئر پورٹ کی سکیورٹی چیکنگ سے ذہنی اذیت میں مبتلا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ پر ہونے والی چیکنگ ذہنی امتحان ہے۔اپنے ٹویٹر بیان میں وقار یونس نے ایئر پور ٹ پر ایک گھنٹہ چیکنگ میں پھنسے رہنے کا غصہ انتظامیہ پر نکالتے ہوئے کہاکہ ایئر پور ٹ کی چیکنگ ذہنی امتحان ہے۔ سکیورٹی ، امیگریشن ، چیک ان،پاسپورٹ کنٹرول اور اس سب کے بعد جب آپ سو چ رہے ہوتے ہیں کہ اب یہ سب ختم ہوگیا تو ایک اور سکیورٹی کنٹرول آجاتا ہے ،مجھے اس سب امتحانات سے گزرنے میں ایک گھنٹہ لگا،لاہور ایئر پورٹ اتنی زیاد ہ ٹریفک کیلئے بہت چھوٹا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!