کرکٹ

پی سی بی چیلنج لیگ کرکٹ:ایس ایم فہد نے رنز کے انبار لگا دئیے

زخمی ہونے کے باوجود زون تین ریڈ کے خلاف159رنز کی شاندار اننگ کھیل ڈالی

پی سی بی چیلنج لیگ کرکٹ:ایس ایم فہد نے رنز کے انبار لگا دئیے

زخمی ہونے کے باوجود زون تین ریڈ کے خلاف159رنز کی شاندار اننگ کھیل ڈالی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) نوجوان وکٹ کیپر بیٹر ایس ایم فہد نے کراچی میں جاری پی سی بی چیلنج لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں رنز کے انبار لگا دئیے۔

ہاتھ زخمی ہونے کے باوجود159رنز کی دلیرانہ اننگ کھیل کر ماضی کے باہمت اور آسانی سے ہار نہ ماننے والے کرکٹرز کی یاد تازہ کردی۔

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام جاری پی سی بی چیلنج کپ دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 19 سالہ وکٹ کیپر بیٹر ایس ایم فہد کی شاندار اور تسلسل کے ساتھ بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے،

ٹورنامنٹ میں وہ زون دو بلیوز کی نمائندگی کر رہے ہیں،ایک میچ میں انہوں نے زون تین ریڈ کے خلاف پہلی اننگ میں 26رنز بنانے کے بعد دوسری اننگ میں 159رنز کی شاندار اور یادگار اننگ کھیلی

جب ٹیم کو انکی اننگ کی ضرورت تھی،ایس ایم فہد کا ایک ہاتھ زخمی بھی تھا تاہم اس کے باوجود انہوں نے کسی دلیر اور نڈر بیٹر کی طرح وکٹ کے چاروں جانب شاندار اسٹروکس کھیل کر وہ اننگ تراشی جس کی وجہ سے میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوا۔

اس اننگ کے دوران ایس ایم فہد نے 112گیندوں کا سامنا کیا اور 30چوکے اور ایک چھکا لگایا، آر سی اے کے زون دو کے صدر جمیل احمد،کوچ وسیم عارف اور منیجر صغیر احمد نے ایس ایم فہد کو یادگار بیٹنگ کرنے پر مبارک باد بھی دی ہے،

اس سے قبل ایس ایم فہد اسی ٹورنامنٹ میں زون چھ کے خلاف73،زون تین کے خلاف پہلے میچ میں 95 رنز بھی اسکور کر چکے ہیں۔

ایس ایم فہد صوبائی سطح پر حال ہی میں منعقد ہونیوالے متعدد ٹورنامنٹس میں بہترین بیٹر،ایمرجنگ پلیئر اور بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں جس سے ان کی پرمستقل فارمنس کا اندازہ لگایاجا سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!