پہلی نیشنل انٹر اسکول پیڈل چیمپئن شپ کراچی امریکن اسکول نے جیت لی
انڈر 16 کا ٹائٹل بےویو اسکول اور انڈر14 کا ٹائٹل ہومنٹس ایجوکیشن اسکول کے نام رہا

پہلی نیشنل انٹر اسکول پیڈل چیمپئن شپ کراچی امریکن اسکول نے جیت لی
انڈر 16 کا ٹائٹل بےویو اسکول اور انڈر14 کا ٹائٹل ہومنٹس ایجوکیشن اسکول کے نام رہا
چیمپئن شپ میں تین لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے
کراچی، پاکستان پیڈل فیڈریشن کے تحت پہلی بار نیشنل انٹر اسکول پیڈل چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسکول کے 72 کھلاڑی مختلف ایج کیٹگریز کے ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئے اتوار کو انڈر18، انڈر16 اور انڈر 14 کے فائنلز اور تیسری پوزیشن کے میچ کھیلے گئے
سب سے دلچسپ و سنسنی خیز فائنل انڈر14 کیٹگری کا رہا جو ہومنٹس ایجوکیشن اسکول اور الفا اسکول کے درمیان ہوا اور ڈیرھ گھنٹے جاری رہا ایک ایک سیٹ برابر ہونے کے بعد تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ بھی کانٹے کا رہا
ہومنٹس اسکول نے 1-2 سے ٹائٹل جیت لیا کراچی امریکن اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی انڈر 16 کا فائنل بے ویو اکیڈمی کے نام رہا بے ویو اکیڈمی نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی
انڈر18 کا ٹائٹل کراچی امریکن اسکول نے دو صفر سے جیتا چیمپئن شپ کے اختتام پر ٹرائی اسٹار ایجوکیشن کے چئیرمین طاہر احمد نے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین اور سی ای او مدثر رزاق بھی موجود تھے
مہمان خصوصی چئیرمین ٹرائی ایجوکیشن طاہر احمد کا کہنا تھا کہ اسکول کی سطح پر پیڈل ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے گراس روٹ لیول پر پیڈل ایونٹ کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا
تقریب کے اختتام پر ابتدائی تین پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں تین لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے فاتح ٹیموں کو پچاس پچاس ہزار روپے،رنر اپ ٹیم کو 30 تیس ہزار اور تھرڈ پوزیشن کی ٹیموں کو 20 بیس ہزار اور ٹرافیاں دی گئیں



