سمر گیمز ملتان ڈویژن نےہاکی میں گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

سمر گیمز ملتان ڈویژن نےہاکی میں گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کردی
پنجاب میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہتری کےلیے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر منسٹر سپورٹس فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جاری
وزیر اعلی پنجاب سمرگیمز 2025 لاہور میں انٹرڈویژنل سطح پے منعقد ہونے والے مقابلہ جات اختتام پذیر ہوگیں
جس میں قومی کھیل ہاکی میں ملتان ڈویژن کی ہاکی ٹیم پول میچز میں ڈی جی خان گوجرانوالہ فیصل آباد راولپنڈی ڈویژن کو شکست دیدے ہوئے
فائنل میں لاہور ڈویژن کی ٹیم کو شکست دیکر ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے دو ایک سے ہرا کر پہلی پوزیشن اور گولڈ میڈل کے ساتھ نو لاکھ کیش پرائز بھی حاصل کرلیا
ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاالرحمن خان کے مطابق ملتان ڈویژن کے ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی اکثریت پر مبنی ملتان ڈویژن کی ہاکی ٹیم نے وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز میں ہاکی کے ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے
پہلی بار اس سطح پر کامیابی حاصل کی ملتان ڈویژن کی طرف سے پہلا گول خبیب احمد نے جبکہ دوسرا گول ماحد نے جبکہ لاہور ڈویژن کی طرف سے واحد گول سمیع اللٰہ نے کیا
واضع رہے کہ ٹورنامنٹ میں شامل ملتان کے پول میں ڈی جی خان فیصل آباد گوجرانوالہ راولپنڈی اور فائنلسٹ ٹیم لاہور ڈویژن میں آسٹروٹرف کی سہولت موجود ہے جبکہ وہاڑی شہر کے کھلاڑی گھاس پر کھیلتے ہیں اس کے باوجود
انہوں نے ان ٹیموں کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور پہلی پوزیشن کی حقدار بنی جس پر ملتان ڈویژن کے ہاکی سے وابستہ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
اس موقع پر فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب خضر افضال کمشنر ملتان عامر کریم خان سے پرزور اپیل کی کہ ملتان ڈویژن کے ضلع وہاڑی میں بھی آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم کی سہولت فراہم کی جائے
تاکہ اس شہر سے وابستہ کھلاڑیوں کو گراس روٹ لیول پر بہترین سہولیات میسر آسکیں اور یہاں سے بھی کھلاڑی نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کرسکیں



