دیگر سپورٹس

جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ کا اعلان

جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ،ارشد ندیم چوتھے نمبر پر موجود

(ویب ڈیسک) ورلڈ اتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری کر دی جس میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم 1370 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے بعد رواں برس صرف ایک ایونٹ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کی اور گولڈ میڈل جیتا،تاہم رینکنگ ایونٹس میں عدم شرکت کی وجہ سے ارشد ندیم کی رینکنگ بہتر نہ ہوسکی۔

ستمبر میں ورلڈ چیمپئن شپ سے قبل ارشد ندیم نے دو سے تین ایونٹس میں شرکت کرنا ہے جس کے نتیجے میں رواں برس ان کے رینکنگ پوائنٹس سے بہتری کی اُمید ہے۔

بھارت کے نیرج چوپڑا نے گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹر سے پہلی پوزیشن چھین لی اوروہ 1445 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔

رینکنگ میں گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹر 1431 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جرمنی کے جولین ویبر 1407 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!