دیگر سپورٹس

ایشین چیلنج آرچری چیمپئن شپ:قومی تیر اندازاریب اور صنوبر کوریا روانہ

یو ایس آرچری لیول فور کوچ اعجاز علی بطور کوچ اور منیجر ٹیم کے ساتھ ہیں،ایونٹ کل شروع ہوگا

ایشین چیلنج آرچری چیمپئن شپ:قومی تیر اندازاریب اور صنوبر کوریا روانہ

یو ایس آرچری لیول فور کوچ اعجاز علی بطور کوچ اور منیجر ٹیم کے ساتھ ہیں،ایونٹ کل شروع ہوگا

ایشین چیمپئن شپ میں دونوں کھلاڑیوں سے بہترین کھیل کی امید ہے،اعجاز علی،امتیاز احمد شیخ

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کی دو رکنی آرچری ٹیم ڈبلیو اے اے ایشین چیلنج آرچری چمپئن شپ میں شرکت کے لئے کوریا روانہ ہو گئی۔

پاکستان کے واحد یو ایس آرچری لیول فور کوچ اور سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سید اعجاز علی بطور ٹیم کوچ اور منیجر ٹیم کے ساتھ ہیں۔

چیمپئن شپ کوریا کے شہر انچیون میں چار سے آٹھ اگست تک کھیلی جائے گی جس کے بعد دونوں قومی تیر انداز مشترکہ ٹریننگ پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ قومی آرچری ٹیم میں صنوبر امین اور اریب حسین صدیقی شامل ہیں۔

روانگی کے موقع پر کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر قومی ٹیم کو رخصت کرنے والوں میں سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے چیئر مین امتیاز احمد شیخ،ماہ جبیں،حاجی ذوالفقار، مشہوداحمد اور دیگر بھی شامل تھے۔

ٹیم کوچ سید اعجاز علی کا کہنا تھا کہ ایشین چیلنج آرچری چیمپئن شپ میں پاکستان کے ان دونوں کھلاڑیوں کی شرکت اس بات کی غمازہے کہ پاکستان میں آرچری ترقی کر رہی ہے اور اب پاکستان سے ایشین لیول کے تیر انداز سامنے آرہے ہیں جنہیں ایشین

ایونٹس میں مدعو کیا جارہا ہے،ان سے بہترین کھیل کی امید ہے۔چیمپئن شپ کے بعد پاکستان کے یہ دونوں تیر انداز کوریا اور پاکستان کے مشترکہ ٹریننگ پروگرام میں بھی شرکت کریں جس سے ان کے کھیل میں مزید نکھار آئے گا اور انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے چیئر مین امتیاز احمد شیخ کا کہنا تھا کہ بلا شبہ ایشین چیلنج آرچری چیمپئن شپ میں پاکستانی آرچرز کی شرکت اعزاز کی بات ہے.

جبکہ یہ سندھ کے لئے بھی بہت بڑا اعزاز ہے کہ آرچری جیسے کھیل میں ہمارے و کھلاڑی ایشین لیول کے ایک مشکل ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے دونوں کھلاڑی چیمپئن شپ میں عمد ہ کارکردگی دکھائیں گے،

ان کی شرکت سے ثابت ہوتا ہے کہ سندھ آرچری ایسوسی ایشن اپنی صدر ثنا علی کی قیادت میں صوبے بھر میں اس کھیل کے فروغ میں کوشاں ہے اور با صلاحیت کھلاڑیوں کو نا صرف نیشنل بلکہ انٹر نیشنل ایونٹس میں شرکت کے بھی مواقع مل رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!