دیگر سپورٹس
ماسٹرز کپ ٹیبل ٹینس کا ٹا ئٹل،تیمور اور بسمہ کے نام

ماسٹرز کپ ٹیبل ٹینس کا ٹا ئٹل،تیمور اور بسمہ کے نام
اسلام آباد ; پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ جشنِ آزادی ماسٹرز کپ کا مینز سنگلز ٹا ئٹل ہائر ایجوکیشن کمیشن کے محمد تیمور خان اور ویمنزسنگلز ٹا ئٹل واپڈا کی بسمہ فریال نے جیت لیا۔
چار روزہ ایونٹ لیگ فارمیٹ پر کھیلاگیا جس کے ذریعے پاکستان کی قومی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا جو رواں سال سعودی عرب میں ہونے والے اسلامگ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔
ٹورنامنٹ میں ایچ ای سی، واپڈا، آرمی، او جی ڈی سی، این ایچ اے ، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے قومی رینکنگ کے سرفہرست 32 مرد اور 16 خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر احمر ملک اور پنجاب کے صدر عرفان اللہ خان تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔



