کرکٹ

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامٹ ; فاٹا نے کراچی بلوز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامٹ ۔

کراچی 6 ستمبر۔ حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچوں کا تیسرا دن ۔
فاٹا نے کراچی بلوز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

فاٹا کو جیتنے کے لیے 270 رنز کا ہدف ملا تھا۔ محمد عثمان اور محمد سرور کی نصف سنچریاں۔ ملتان کے امام الحق کی ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف ٹرپل سنچری ۔ 34 چوکوں اور8 چھکوں کی مدد سے 330 رنز بناکر آؤٹ ۔

شرون سراج 126 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ۔ امام اور شرون کی تیسری وکٹ کے لیے 246 رنز کی پارٹنرشپ۔ عمران رفیق کے 79 رنز ۔ کراچی وائٹس کے سیف اللہ بنگش کی کوئٹہ کے خلاف سنچری۔ کوئٹہ کی دوسری اننگز میں صلاح الدین 95 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

فیصل آباد کے اویس ظفر آزاد جموں کشمیر کے خلاف 127 رنز بناکر آؤٹ۔ علی شان 6 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے۔ لاہور بلوز کے محمد سلیم کی حیدرآباد کے خلاف ناقابل شکست سنچری۔

راولپنڈی نے لاڑکانہ کو 202 رنز سے شکست دیدی۔ لاڑکانہ کو جیتنے کے لیے398 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 195 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ مبصرخان نے 42 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

راولپنڈی کی دوسری اننگز میں یاسرخان کی سنچری۔ مبصرخان کے 85 رنز۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!