کرکٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق فوری طور پر میچ ریفری کے معاملے پر ایکشن نہ لینے پر پی سی بی نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ۔
فوری ایکشن نہ لینے پر عثمان واہلہ کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ اس سے قبل میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان نے ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہنا ہےکہ میچ ریفری کی جانب سے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ اور ایم سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر باضابطہ شکایت کی گئی ہے ،
میچ ریفری نے کرکٹ کی سپرٹ کے خلاف اقدامات کیے،پی سی بی نے ایشیاکپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔



