حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ : کراچی بلوز، لاہور بلوز اور فیصل آباد کی کامیابی

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ۔ کراچی بلوز، لاہور بلوز اور فیصل آباد کی کامیابی۔
کراچی 18 ستمبر۔ حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کا تیسرا دن ۔
کراچی بلوز نے لاڑکانہ کو اننگز اور134 رنز سے ہرادیا۔ لاڑکانہ دوسری اننگز میں 120 رنز پر آؤٹ۔ میر حمزہ کی 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں۔
فیصل آباد نے کوئٹہ کو اننگز اور92 رنز سے شکست دیدی۔ کوئٹہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 137رنز پر آؤٹ۔اسد رضا کی 30رنز کے عوض 4 وکٹیں۔
لاہور بلوز نے کراچی وائٹس کو 257 رنز سے ہرادیا۔ کراچی وائٹس دوسری اننگز میں203 رنز پر آؤٹ ۔ سجاد خان کی 56 رنز کے عوض5 وکٹیں۔
لاہور بلوز کی دوسری اننگز میں کپتان عمران بٹ کی سنچری۔عمرصدیق کی نصف سنچری۔
ملتان کو فاٹا کے خلاف جیتنے کے لیے 214 رنز کا ہدف۔16 رنز پر کوئی آؤٹ نہیں۔ ملتان کی پہلی اننگز میں زین عباس کے 98 رنز۔آصف آفریدی کی63 رنز کے عوض 5 وکٹیں۔ راولپنڈی کے عبدالفصیح کے ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف 161 اور عاقب شاہ کے104 رنز۔
ڈیرہ مراد جمالی کی دوسری اننگز میں داؤد خان کی نصف سنچری۔ رحیم یار خان ۔ حیدرآباد کے دانیال حسین راجپورت کے آزاد جموں کشمیر کے خلاف 136رنز ناٹ آؤٹ۔زین العابدین 85 محمد سلیمان 66 اور سعدخان 59



