پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)انڈر 23گیمز کے حوالے سے انٹر ریجنل مرد مقابلوں کے پہلے روز کے نتائج کے مطابق والی بال میں پشاور ، سوات ، بنوں اور مردان کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں ، گذشتہ روز کھیلوں کے مقابلے میں سوات نے کوہاٹ کو تین صفر سے ، بنوں نے ڈی آئی خان تین صفر سے جبکہ مردان نے ہزارہ کو دو ایک سے مات دی ،پشاور کی ٹیم براہ راست سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ،لان ٹینس میں بنوں کے نوید ،سلمان اورکوہاٹ کے فیصل نے اپنے اپنے میچز جیت لیے نوید نے سوات کے شاکر کو ،سلمان نے سوات کے نعمان قریشی کواورکوہاٹ فیصل نے مردا ن کے جنید کوشکست سے دوچارکیا۔تائیکوانڈوپونزے ٹیم ایویٹ میں کوہاٹ پہلے،ایبٹ آباددوسرے جبکہ ڈی اائی خان سوئم رہا،انفرادی مقابلے میں ڈ ٰی آئی خان کے عبدالمعز نے سونے،کوہاٹ کے وجہیہ الحسن نے چاندی جبکہ ایبٹ آباد کے معازسے کانسی کاتمغہ اپنے نام کیا۔ووشو گنکفومیں پشاور،بنوں اورسوات کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک بااساسانی رسائی حاصل کی۔پی ایس بی ہال میں منعقدہونے والے جوڈوکے 5 5کلوگرام ویٹ میں مردان کے تاج نے سونے ہزارہ کے جلال خان نے چاندی اورپشاورکے جاوید نے کانسی کا تمغہجیتا۔68 کلوگرام مقابلے میں پشاورکے ابرارپہلے،کوہاٹ کے عثمان دوسرے جبکہ ہزارہ کے کمروش نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی باکسنگ،فٹ بال،رسہ کشی،جمناسٹک،کراٹے ،سوائمنگ کے مقابلے ک مقابلے عمدگی کے ساتھ رات گئے تک جاری رہے۔فائنل مقابلے اج دوسرے روزکرائے جائینگے۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
انٹر ریجنل انڈر23آرچری مقابلے پی ایس بی لان پشاور میں اختتام پزیر ہوگئے جن میں پشاور کے کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے اول پوزیشن اپنے نام کی جبکہ سوات دوسرے اور مردان ریجن تیسرے نمبر پر رہا یہ مقابلے مختلف مراحل میں صبح سے لیکر شام گئے تک جاری رہے اس حوالے سے انفرادی مقابلوں میں پشاور کے موسی نے سونے سوات کے ادریس نے چاندی اور پشاور کے سلیمان اور مردان کے وقار نے کانسی کے تمغے حاصل کئے ان مقابلوں میں صوبے کے سات ریجن کے 28کھلاڑیوں نے حصہ لیا مقابلوں کی نگرانی پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکریٹری وصال محمد خان اور دیگر عہدیداروں نعمان ثاقب اسامہ مصطفے اور سرفراز نے کی آخر میں ڈی جی سپورٹس کے پی کے جنید خان ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر عباس نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔اسی طرح باسکٹ بال میں ہزارہ ،پشاور،سوات، اور دفاعی چیمپئن بنوں نے انٹر ریجنل انڈر23باسکٹ بال مقابلوں میں اپنی کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے سیمی فاءئنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا پشاور سپورٹس کمپلیکس کے پی ایس بی باسکٹ بال ہال میں منعقدہ اس سلسلے کے پہلے میچ میں سوات ریجن نے کوہاٹ کو یکطرفہ مقابلہ کے بعد 56-22کے سکور سے زیر کیا جبکہ دوسرے میچ میں ہزارہ کی مضبوط ٹیم نے مردان کو 58-26کے مارجن سے شکست دی آخری میچ میں میزبان پشاور نے ڈی آئی خان کو مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 62-09سے شکست دی جبکہ سیمی فائنل فائنل مرحلے میں دفاعی چمپئن بنوں کا مقابلہ سوات ریجن سے جبکہ ہزارہ کا مقابلہ پشاور سے ہوگا ۔
انٹر ریجنل خواتین گیمز
انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں خواتین کے انٹر ریجنل مقابلے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ ، پشاور بورڈ اور یونیورسٹی گراؤنڈ پر شروع ہوگئے جس کے پہلے روز پشاور نے سکواش اور ٹیبل ٹینس میں ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پور سید فیاض علی شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ، ایڈمنسٹریٹر چارسدہ سپورٹس کمپلیکس سلیم رضا، ڈی ایس او تحسین اﷲ، آرگنائزنگ سیکرٹری حامد علی ، ایڈمن آفیسر جعفر شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر23 گیمز کا فائنل راؤنڈ مختلف گراؤنڈ ز پر جاری ہے خواتین کے مقابلے پشاوریونیورسٹی ، بورڈ گراؤنڈ اور عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں جاری ہیں ، پہلے روز کھیلے گئے مقابلوں میں پشاور ریجن کے کھلاڑی چھائے رہے جنہوں نے ٹیبل ٹینس،سکواش میں ٹرافی اپنے نام کرلی ، سکواش کا فائنل پشاور اور مردان کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور کی لائبہ ، نمرہ اور کومل نے مردان کی کلثوم ، زہرہ اور مائرہ کو تین صفر سے شکست دی سیمی فائنل میں پشاور نے ڈی آئی خان جبکہ مردان نے ہزارہ کو شکست دی ، اسی طرح ٹیبل ٹینس میں بھی پشاور کے کھلاڑیوں نے مردان ریجن کو شکست دی ٹرافی پر قبضہ جمایا ، ہیند بال میں پشاور، مردان ، ہزارہ اور بنوں کی ٹیموں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی پشاور نے ڈی آئی خان ، مردان نے کوہاٹ اور بنوں نے سوات کو شکست دیکر اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی ، بیس بال میں پشاور اور مردان کی ٹیموں نے فائنل میں جگہ بنائی پہلے سیمی فائنل میں پشاور نے ہزارہ اور مردان نے کوہاٹ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ہاکی میں بھی پشاور ڈی آئی خان ، بنوں اورمردان کی ٹیموں نے سیمی فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کی ، بنوں نے ہزارہ کو پانچ ایک ، مردان کو سوات کو تین صفر اور ڈی آئی خان نے کوہاٹ کو تین ایک سے شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ مقابلے تین دن تک جاری رہینگے ۔
ایونٹ کی مزید تصاویر پیکچر گیلری میں دیکھی جاسکتی ہیں