سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم آج 31 سال کے ہوگئے

سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم آج 31 سال کے ہوگئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم آج اپنی 31ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ سے وابستہ حلقے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بابراعظم کے شاندار ریکارڈ اور کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق،
بابر اعظم نے اب تک 60 ٹیسٹ، 134 ون ڈے اور 128 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں حصہ لیا ہے، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 14,814 رنز اسکور کیے ہیں۔ ان کے کارناموں میں 31 سنچریاں اور 102 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
بابر اعظم 2015 میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچ سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور وہ اب تک 134 ون ڈے میں ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو 2016 میں انگلینڈ کے خلاف کیا تھا اور اب تک 128 میچز کھیل چکے ہیں۔
ٹیسٹ فارمیٹ میں بابراعظم 2016 میں ڈیبیو کیا تھا اور اب تک 59 میچز کھیل چکے ہیں اور ابھی جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنے 3 ہزار رنز مکمل کر لیے، یوں وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر آٹھویں بلے باز بن گئے ہیں۔
بابراعظم نے یہ کارنامہ قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران حاصل کیا۔
بابر اعظم نے یہ سنگِ میل اپنے 37ویں ٹیسٹ میچ میں عبور کیا، اب تک وہ چیمپئن شپ میں 18 نصف سنچریاں اور 8 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔



