دیگر سپورٹس

ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ 2025 کا اسلام آباد میں شاندار آغاز

ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ 2025 کا اسلام آباد میں شاندار آغاز

اسلام آباد: ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ 2025 پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں جمعرات کو رنگا رنگ اور دلچسپ مقابلوں کے ساتھ شروع ہو گئی۔

افتتاحی میچ میں ایران نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سعودی عرب کو 6-4 سے شکست دی، جبکہ تھائی لینڈ نے عراق کو 14-4 کے واضح مارجن سے ہرا دیا۔ دفاعی چیمپئن چین نے اپنے اعزاز کے دفاع کا آغاز کامیابی سے کرتے ہوئے پاکستان کو 17-7 سے مات دی۔

خواتین کے مقابلوں میں بھی چین کی ویمن ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستانی ویمن ٹیم کو 13-3 سے شکست دی۔

یہ بین الاقوامی ایونٹ پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے زیراہتمام منعقد ہو رہا ہے، جس میں قازقستان، ایران، جاپان، تھائی لینڈ، پاکستان، سعودی عرب، آسٹریلیا، عراق، ازبکستان اور چین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

چمپئن شپ پہلی مرتبہ پاکستان میں منعقد کی جا رہی ہے اور اس میں مردوں اور خواتین دونوں کے مقابلے شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!