ایس ایس پی سراج الدین میموریل انٹرکالجیٹ ٹگ آف وار بوائز اینڈ گرلز ٹورنامنٹ کاآغاز
مینزفائنل بحر یہ کالج حنیف اوربحریہ کالج کا رسازجبکہ ویمنزفائنل بحریہ کالج کا رسازاورعثمانیہ کالج کے درمیان ہوگا

ایس ایس پی سراج الدین میموریل انٹرکالجیٹ ٹگ آف وار بوائز اینڈ گرلز ٹورنامنٹ کاآغاز
مینزفائنل بحر یہ کالج حنیف اوربحریہ کالج کا رساز
جبکہ ویمنزفائنل بحریہ کالج کا رسازاورعثمانیہ کالج کے درمیان ہوگا
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایس ایس پی سراج الدین میموریل ٹگ آف وار بوائز اینڈ گرلز ٹورنامنٹ کا انعقاد کے ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم کے ٹگ آف وارایرینا میں کیا گیا
جس میں کراچی بھر سے بوائز اینڈ گرلز کی آٹھ آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح کے ڈی اے سے ریٹائرڈآفیسر اور چیئرمین گلستان جوہر رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن اسلم خان نے کیا۔
اس موقع پرسندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر گلفراز احمد خان،سیکریٹری جاوید اقبال،کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر محسن علی خان،محمد ندیم،ایم فرحان،نصرت حسین،جنید اقبال،ثنا اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہاا ور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔پول میچوں کے اختتام پر مینز میں بحریہ کالج حنیف،آغا خان کالج،بحریہ کالج کارساز اور ناظم آباد بوائز نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
سیمی فائنل مقابلوں میں بحریہ کالج حنیف نے آغا خان کالج کو2-1سے اور دوسرے سیمی فائنل میں بحریہ کالج کارساز نے ناظم آباد بو ائزکو ایک کے مقابلے میں 2 پل سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
فائنل بحریہ حنیف کالج اور بحریہ کالج کارسازکے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ناظم آبادبوائز او ر آغا خا ن کالج تیسری پوزیشن کا میچ کھیلیں گے۔ویمنز ایونٹ کا فائنل بحریہ کالج کا رسازاورعثمانیہ کالج کے درمیان کھیلا جائے گا۔



