کرکٹ

پی سی بی کا وہاب ریاض کو ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کا وہاب ریاض کو ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اس سے قبل سلیکشن کمیٹی کے رکن، سینئر مینیجر اور ٹیم مینٹور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، اور انہیں ٹیم کے اندرونی معاملات اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا بخوبی علم ہے۔

اگرچہ وہاب ریاض کو کوچنگ کا عملی تجربہ حاصل نہیں، تاہم انہوں نے کوچنگ کا لیول ٹو کورس مکمل کیا ہے اور آئی سی سی کی دو روزہ کوچنگ ورکشاپ میں بھی شرکت کی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق، وہاب ریاض کی تقرری سے ویمنز ٹیم کی کوچنگ میں نئی سمت متعین ہونے کی توقع ہے۔ بورڈ کا مقصد ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق تقررری کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!