سائیکلینگ

قومی ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ کے لئے بلوچستان کی ٹیم کا اعلان

قومی ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ لاہورکے لئے بلوچستان کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے 70ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ کیلئے بلوچستان کی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے9نومبر کو بلوچستان ٹیم کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز ہنہ اوڑک روڈ پرمنعقد ہوئے،

اس موقع پر ایک کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے ٹرائل میں شرکت کی، کھلاڑیوں نے اس موقع پر 70کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا،

اس موقع پر ججز کے فرائض جان عالم، سجادحیدر، انٹرنیشنل عزت اللہ، انٹرنیشنل نجیب اللہ، انٹرنیشنل حبیب اللہ، ظہیراحمد ۔ محمد یونس۔ عبد الصمد۔ اللہ یار (سبی)۔ طور جان۔ شیر محمد ۔ صادق آغا اور محمد ایاز ترین نے انجام دیئے،

ٹرائل سائیکل ریس کے نتائج کے مطابق، پہلی پوزیشن شبیر حسین، دوسری رحمت اللہ، تیسری کریم خان، چوتھی اختر محمد، پانچویں پوزیشن محمد وسیم، چھٹی پوزیشن منصور احمد، ساتویں عبدالہادی اور آٹھویں پوزیشن محمد آصف نے حاصل کی، بہترین کارکردگی دکھانے والے ان کھلاڑیوں میں سے 6کھلاڑی لاہور میں ہونے والی ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

چیئرمین سلیکشن کمیٹی جان عالم کے مطابق بلوچستان کی ٹیم 13نومبر کو لاہور کے لئے رونہ ہو گی اور قومی سائیکلنگ چمپئن شپ میں حصہ لے گی،

جان عالم نے اس موقع پر کھلاڑیوں کو ہدایت کی اپنی تیاری بھرپور طور پر جاری رکھیں، بلوچستان کی ٹیم اس بار بہت اچھی اور تربیت یافتہ ہے، اور امید کی جاسکتی ہے کہ بلوچستان کی ٹیم اس بار ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ میں بہت بہترین کارکردگی دکھائے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!