دیگر سپورٹس

13 واں میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی جے ایس بینک ٹیم ایف جی /دین نے جیت لیا

13 واں میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی جے ایس بینک ٹیم ایف جی /دین نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے زیراہتمام 13 واں میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی جے ایس بینک ٹیم ایف جی /دین نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعدریجاس /شیخو سٹیل کو10-6ٰ سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چھ گول ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فمیلیز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی بریگیڈیئر مختار (ر)، جے ایس بینک کے برانچ بینکنگ ہیڈ رضا علی، راشد لطیف یونیورسٹی کے ڈاکٹر راشد لطیف، ماجد قریشی ریجنل ہیڈ جے ایس بینک، بریگیڈیئر بدر الزمان جنرل سعید الزماں کے بیٹے اور سیکرٹری، میجر بابر محبوب اعوان (ر) اور پولو کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

ایف جی /دین اور ریجاس /دین کے درمیان فائنل میچ بہت ہی زبردست رہا جو ایف جی /دین نے 10-6 سے جیتا۔ ایف جی /دین کی طرف سے حمزہ مواز خان نے پانچ، میاں عباس مختار اور شیخ محمد رافع نے دو دو اور امین الرحمان نے ایک گول سکور کیا۔

ہارنے والی ٹیم ریجاس /شیخو سٹیل کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے تین، فرہاد شیخ، علی قلی اور فیصل شیخ نے ایک ایک گول سکور کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!