کرکٹ

آئی سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کردیا

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

دبئی ; انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے،ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 16 جنوری کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گا،دوسرا میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کیخلاف شیڈول ہے۔

قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ زمبابوے کیخلاف 22 جنوری کو کھیلے گی، ورلڈکپ 2026 کا سپر سکس راؤنڈ 24 جنوری سے شروع ہوگا۔

ایونٹ کے سیمی فائنل 3 اور 4 فروری کو کھیلے جائیں گے،آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 6 فروری کو زمبابوے میں ہوگا۔

یاد رہے 2024 میں ہونے والے میگا ایونٹ کا فائنل آسٹریلیا نے جیتا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!