کرکٹ

نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں شروع ہوگا.

اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، ایونٹ 20 اگست سے کراچی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ 20 اگست سے کراچی میں شروع ہوگا، جس میں ملک کی نوجوان خواتین کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔

پاکستان ویمنز انڈر 19 کے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد کیے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں کانکررز، چیلنجرز،ا سٹرائیکرز، اسٹارز اور انونسیبلز شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے تمام میچز کراچی کے دو مختلف گراؤنڈز پر کھیلے جائیں گے اور ایونٹ 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 75 انڈر 19 ویمنز کرکٹرز ایکشن میں ہوں گی۔

پانچوں ٹیموں کی قیادت فضا فیاض، کومل خان، سمعیہ افسر، رویل فرحان اور ضوفشاں ایاز کریں گی۔ایونٹ کے فارمیٹ کے مطابق ابتدائی 10 میچز 30 اوورز پر مشتمل ہوں گے، جبکہ آخری 10 میچز اور فائنل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی، جبکہ لیگ مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

یہ ٹورنامنٹ پاکستان کی نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے بین الاقوامی سطح کے بڑے مقابلوں سے قبل اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا اہم موقع ہوگا اور ایشیا کپ سمیت انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

کراچی میں ہونے والا نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ نہ صرف نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع دے گا بلکہ مستقبل کی قومی ٹیم کے لیے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش میں بھی اہم ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!