کرکٹ

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کا ایک زون خود کو اپوزیشن کہتا ہے اور فرمائشیں بھی کرتا ہے : خالد نفیس

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے میچز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے : توصیف صدیقی

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کا ایک زون خود کو اپوزیشن کہتا ہے اور فرمائشیں بھی کرتا ہے : خالد نفیس

پاکستان کرکٹ کلب نے زون چھ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، عمیر بن یوسف کی شاندار جارحانہ سنچری

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے میچز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے : توصیف صدیقی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون چھ کے زیر اہتمام زون چھ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستان کرکٹ کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا فائنل اپنے نام کرلیا۔

فائنل میں عمیر بن یوسف نے شاندار جارحانہ سینچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے خالد نفیس، چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے کہا کہ اگر کوئی زون خود کو اپوزیشن بھی کہے

اور پھر فرمائشیں بھی کرے تو اس کی فرمائشیں پوری نہیں کی جاسکتیں کیونکہ ہم ادارے کے معاملات قواعد وضوابط کے مطابق چلائیں گے خالد نفیس نے مزید کہا کہ بعض افراد کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ریجن کو ایسے لوگ چلا رہے ہیں جو منتخب نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب بعض افراد مختلف کمیٹیوں کا حصہ رہے اور کراچی کی ٹیموں کی تشکیل میں کردار ادا کرتے رہے اس وقت بھی تمام کمیٹیوں کے تمام اراکین منتخب شدہ نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ دوسروں کی حیثیت اور مینڈیٹ پر سوال اٹھا رہے ہیں انہیں اپنے موجودہ کردار اور مینڈیٹ کے بارے میں بھی معلوم ہونا چاہیے۔

ان کے مطابق جو لوگ دوسروں پر اعتراض کر رہے ہیں وہ خود بھی منتخب ہوکر نہیں آئے اور نہ ہی اس وقت کسی ووٹنگ والے کلب کے صدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ من گھڑت کہانیاں لکھنے اور سنانے کا دور ختم ہوچکا ہے اب سب لوگ حقیقت سے واقف ہوچکے ہیں۔

خالد نفیس نے کہا کہ ایک زون میں سابق صدر کے نام سے ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے جس کے ہر میچ میں ایک ٹیم سے تقریباً ساڑھے بارہ ہزار روپے فیس کی مد میں وصول کئے جارہے ہیں جبکہ پانچ زونز میں ندیم عمر اور علی حسین کی ہدایت کے مطابق فری ٹورنامنٹ منعقد کئے جا رہے ہیں

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کا بنیادی مقصد کراچی میں کرکٹ کو فروغ دینا کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا اور گراؤنڈز میں مثبت کرکٹ سرگرمیوں کو یقینی بنانا ہے۔

اس موقع پر تقریب کے صدر محمد توصیف صدیقی جوائنٹ سیکریٹری ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے کہا کہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ٹچ می انڈر 15 ٹورنامنٹ کے میچز کا بھی باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد کراچی کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر سی اے کراچی نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنے کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

اس موقع پر اعظم خان نے کہا کہ کچھ لوگ روزانہ ایک نئی کہانی اپنے لوگوں کو اس لئے سناتے ہیں تاکہ انہیں سچ اور حقیقت کا علم نہ ہوسکے اور وہ اسی بیانئے کے زیرِ اثر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے گراؤنڈ میں کھیل کی سرگرمیوں کو ترجیح دی جائے۔

قبل ازیں کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان کرکٹ کلب نے لیٹ اسمعیل جعفر کرکٹ کلب کو 44 رنز سے ہرا کر فائنل میچ جیت لیا

پاکستان کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے عمیر بن یوسف نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے سنچری 102 رنز حظیفہ احسان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے چار چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے

ان دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 163 رنز کا اضافہ کیا جواب میں لیٹ اسمعیل جعفر کرکٹ کلب مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی

محمد اذان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تین چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے سجاد احمد نے 27 رنز بنائے دانش عزیز نے 27 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی خالد نفیس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ونر ٹرافی پاکستان کرکٹ کلب کے کپتان رمیز عزیز رنر ٹرافی لیٹ اسمعیل جعفر کرکٹ کلب کے کپتان سعد سخاوت ،مین آف دی میچ اور پلیئر آف دی

ٹورنامنٹ عمیر بن یوسف،بہترین بیٹسمین محمد اذان ،بہترین باؤلر کا ایوارڈ محمد طارق خان عالمگیر جیم خانہ نے وصول کیا۔سید محمد احمد نقوی ،محمد ریحان صدیقی اسسٹنٹ سیکریٹری،صائم احمد صدر زون چھ سید نصرت اللہ چیئرمین گراؤنڈ کمیٹی،

ایس ایم عاصم سینئر نائب صدر زون چار،خالد عباسی ،شہباز قریشی جوائنٹ سیکریٹریز زون چار اور پانچ محمد نظام ،ماجد خان میڈیا کمیٹی ممبرز،اعظم خان کوآرڈینیٹر آر سی اے کے کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!