کرکٹکرکٹ ورلڈکپ 2019

ٹرینٹ بولٹ کی ہیٹ ٹرک رائیگاں،کینگروز نے باآسانی کیویز کو شکار کرلیا

لارڈز (سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے 37 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 157رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے نمایاں کھلاڑی کپتان کین ولیمسن رہے جنہوں نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 244 رنز کا ہدف دیا تھا۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن اوپنرز اچھا آغاز نہ دے سکے اور صرف 15رنز پر فنچ کو ٹرینٹ بولٹ نے 8رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور 92رنز پر آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔وارنر 16، اسٹیو اسمتھ 5، مارکس اسٹوئنس 21 اور گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔مشکل صورتحال میں عثمان خواجہ نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ایلکس کیرے نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور71 رنز بنائے

دونوں بیٹسمینوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 107رنز بناکر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔یوں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 243رنز بناسکی۔نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے 4، فرگوسن اور نیشام نے 2، 2 جبکہ ولیم سن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے ہیٹ ٹرک کی جو اس ورلڈ کپ کی دوسری ہیٹ ہے، اس سے قبل بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی بھی ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!