
آئی بی ایف ٹین پن باؤلنگ ورلڈ کپ آئندہ ماہ اکتوبر میں جرمنی میں کھیلا جائے گا۔
اسلام آباد ؛ انٹرنیشنل باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آئی بی ایف ٹین پن باؤلنگ ورلڈ کپ کا آغاز 12 اکتوبر سے میونخ، جرمنی میں ہوگا۔ اس بات کا اعلان گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمٰن نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں دنیا بھر سے 47 ممالک کے باؤلرز حصہ لے رہے ہیں جن میں آسٹریلیا، آسٹریا، برمودا، کینیڈا، چین، کروشیا، قبرص، چیک جمہوریہ، ڈنمارک،مصر، اسٹونیا، فرانس، جرمنی، جبرلتر، یونان،
گوام،گواتیمالا، ہانگ کانگ، آئس لینڈ، اسرائیل، اٹلی، اردن، قازقستان، کوسووو، کویت، لٹویا، مکاؤ، ملائیشیا، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے،پاکستان، پیرو، پولینڈ، قطر، رومانیہ، سعودی عرب، سربیا،سنگاپور،
سلوواکیہ، اسپین،سویڈن، ترکی، یوکرین، امریکہ، ازبکستان اور ویلز کے مرداور خواتین باؤلرز شامل ہیں یہ ٹورنامنٹ انٹرنیشنل باؤلنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام 21 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔



