اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ عالمی کبڈی کپ کی تیاریاں روز و شور ہیں اور ایونٹ کے لئے مضبوط قومی ٹیم تیار کی جائے گی، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی کبڈی کپ کا پاکستان میں منعقد ہونا ملک وقوم لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اور عالمی کبڈی کپ ٹورنامنٹ 12 جنوری سے لاہور میں شروع ہو گا جس تیاریاں زور و شور پر ہیں۔
انہوں نےکہا کہ عالمی کبڈی کپ کی تیاری کے سلسلے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ہے اور عالمی کبڈی کپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 25 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں لالہ عبید اللہ کمبوہ، مشرف جاوید جنجوعہ، محمد عرفان مانا، محمد شفیق چشتی، ساجد ناصر گجر، ذوالقرنین، قمربٹ، عبدالرحمن (مانی ملی)، ظفر اقبال چشتی، اویس جٹ، وقاص احمد جٹ، سعاد اللہ، بن یامین بٹ، نفیس شاہد گوجر، ارسلان محمود(شانی بسرہ)، رانا علی شان، راشد محمود ملک، علی وڑائچ، غلام فرید ٹوکا، وصاص رحیم گجر، بلال محسن، شہزاد اکمل ڈوگر، کلیم اللہ، شاہ ، شہرام سجاد بٹھہ، جابر علی کمبوہ شامل ہیں جبکہ مزمل بوٹا اور خالد مہر نے کیمپ میں رپورٹ نہیں کی۔
قومی ٹیم کے ہیڈکوچ طاہر وحید جٹ کی زیر نگرانی فریاد علی جٹ اور فریاد علی جٹ اور شہزاد حنیف کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کروا رہے ہیں اور امید ہے کہ عالمی کبڈی کپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نےکہا کہ ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، ایران، بھارت، کینیڈا، کینیا، آسٹریلیا، برطانیہ، امریکہ، سیریالون اور آزربائیجان شامل ہیں۔