اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) خواتین سپورٹس فسٹیول میں سوئمنگ کے مقابلے فروبلز انٹرنیشنل سکول مارگلہ کیمپس نے جیت لئے جبکہ لاہور گرامر سکول اسلام آباد کیمپس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے سوئمنگ پول میں گذشتہ روز تیراکی کے کھیلے گئے مقابلوں نتائج کے مطابق 8 سال اوراس سے کم عمر کے مقابلوں میں دعا عثمان بہترین سوئمرز قرار پائیں، 10 سال اور اس سے کم کے مقابلوں راقیا عقیل،12 سال اور اس سے کم عمر کے مقابلوں میں ہانیا عرفان، 14 سال اور اس سے کم عمر کے عائشہ سعد، 16 سال اور اس سے کم عمر کے ماہم علی، اوپن کیٹگریز کے مقابلوں رائدہ عقیل کو بہترین سوئمرز کے انعامات دیئے گئے
پاکستان سپورٹس بورڈ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شازیہ اعجاز نے بتایاکہ سوئمنگ کے مقابلوں میں سو سے زائد خواتین سوئمرز نے حصہ لیا، آج اتوار کو دو مقابلے منعقد ہونگے ان مقابلوں میں فٹ سال کے حمیدی ہال اسلام آباد میں جبکہ ٹین پن کے مقابلے جناح پارک راولپنڈی میں ہونگی ان مقابلوں کے کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ شازیہ اعجاز نے بتایاکہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے خواتین کے بارہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانے کا اعلان کیا تھا جن میں ٹینس، ہاکی، تائیکوانڈو، نیٹ بال، بیس بال، ٹیبل ٹینس، والی بال، جوڈو، سوئمنگ، فٹ بال، ٹین پن بائولنگ اورسوکر فٹ سال کے مقابلے شامل ہیں، ٹینس، ہاکی، تائیکوانڈو، نیٹ بال، بیس بال، ٹیبل ٹینس، والی بال، جوڈو، سوئمنگ اور فٹ بال کے میچز کھیلے جاچکے ہیں
8 مارچ کو سوکر فٹ سال اور ٹین پن بائولنگ کے مقابلےکھیلے جائیں گے، شازیہ اعجاز نے بتایا کہ خواتین سپورٹس فسٹیول کا انعقاد وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی خصوصی ہدایات پر کیا جا رہا ہے، اور 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا دن منایا جاتا ہے۔