لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ ) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام دو روزہ آئن لائن تربیتی ورکشاپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگئی، سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، آرکیالوجی اور ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ کی سربراہی میں ہونے والی تربیتی ورکشاپ میں پنجاب کے تمام ڈویژنل ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سپورٹس افسران نے شرکت کی،آن لائن تربیتی ورکشاپ میں ڈائریکٹرایڈمن جاوید چوہان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصر ملک اور آئی ٹی کنسلٹنٹ جواد اﷲ نے پاکستان سٹیرن پورٹل اور زوم کے حوالے سے لیکچرز دئیے، جبکہ ڈائریکٹرسپورٹس محمد حفیظ بھٹی بھی شریک تھے
ورکشاب کے پہلے روز ڈائریکٹرایڈمن جاوید چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن ٹریننگ سے افسران کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا،سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے کہ ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں سپورٹس کے حوالے سے کیا کام ہورہا ہے
افسران میڈیا کے ذریعے اپنے پراجیکٹس عوام کے سامنے لائیں،ای لائبریریز کے بارے میں ڈائریکٹرایڈمن جاوید چوہان کا کہنا تھا کہ افسران ای لائبریریز کو زیادہ ٹائم دیں اور بہتر انداز سے امور دیکھیں ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرناصر ملک نے ورکشاپ میں افسران کو دفتری اموراور زوم کے حوالے سے لیکچر دیا، آئی ٹی کنسلٹنٹ جواد اﷲ نے سٹیزن پورٹل کے بارے میں تربیت دی
پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کو کیسے ڈیل کرنا ہے،شکایات کا جواب 20کے اندر دینا ہے اگر20میں جواب نہ دیا جائے تو شکایت متعلقہ سیکرٹری کے پاس چلی جاتی ہے اور 40دن کے بعد چیف سیکرٹری کے پاس چلی جاتی ہے ، پنجاب کے تمام سپورٹس افسران نے آن لائن ٹریننگ سے استفادہ کیا۔