اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کونسل فور ٹریڈیشنل سپورٹس ایند گیمز (پی سی ٹی ایس جی) کی جنرل اسمبلی نے سینیٹر محمد علی سیف کی صدارت میں اجلاس کیا ، جس میں صوبائی یونٹ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مختلف وزارتوں سمیت وزارت خارجہ اور وزارت کلچرل نے شرکت کی۔ ہاؤس نے متفقہ طور پر صدر پاکستان کونسل فور ٹریڈیشنل سپورٹس ایند گیمز اور پریس سکریٹری کے انتخاب کی منظوری دی جو کہ سبکدوش عہدیداروں کی دیگر ذمہ داریوں کے عہدے خالی ہوگئے تھے۔ سینیٹر محمد علی سیف کو وفاقی وزیر تعلیم جناب شفقت محمود کی جگہ پر نیا صدر منتخب کیا گیا اور طارق علی کو پریس سیکرٹری کے طور پر 4 سال کی مدت کے لئے جنرل اسمبلی میں منتخب کیا گیا۔ ایگزیکٹیو بورڈ نے دونوں ناموں کی منظوری اور پاکستان میں روایتی کھیلوں (TSG) کے فروغ سے متعلق کچھ بنیادی امور کا فیصلہ کیا ۔ جس کا اجلاس ایک روز قبل ہی ہوا تھا۔
انٹرنیشنل کونسل فور ٹریڈیشنل سپورٹس ایند گیمز (آئی سی ٹی ایس جی) کے صدر جناب خلیل احمد خان اور دیگر تمام شرکاء نے نئے صدر اور پریس سیکرٹری کو پاکستان میں ٹی ایس جی اقدام کی رہنمائی کے لئے منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ مسٹر خلیل احمد خان صدر آئی سی ٹی ایس جی نے مزید کہا کہ بیرسٹر سیف علی خان کو اس اقدام کو آگے بڑھانے کے لئے ہر ممکن تعاون دیا جائے اور مزید اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں ٹی ایس جی اقدامات کی بہتری کیلے نئے صدر کو اپنے اختیار سے کسی بھی نئے ممبر کو منتخب کرنے اور نامزد کرنے کے لئے پوری اتھارٹی کے ساتھ بااختیار بنایا جائے۔
ایوان نے 2021 میں پہلے گوادر انٹرنیشنل ٹریڈیشنل سپورٹس فیسٹیول 2021 کی میزبانی کے لئے بلوچستان کی تجویز کی بھی توثیق اور منظوری دی جس کے بین الاقوامی کونسل کے ذریعہ پاکستان کی بولی منظور ہونے کی صورت میں آئندہ ورلڈ ٹریڈیشنل گیمز 2022 کے لئے اس ایونٹ کو ایک ٹیسٹ ایونٹ کے طور پر سمجھا جائے گا۔
حکومت بلوچستان اپنے کھیلوں کے شعبے کے توسط سے کھیلوں کے ذریعے دنیا بھر میں سی پی ای سی کو فروغ دینے کے درمیان اس طرح کے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے خواہاں ہے۔
وزارت کھیل بلوچستان عید کی تعطیلات کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان مسٹر جام کمال خان کی صدارت میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد ٹریڈیشنل سپورٹس فیسٹیول کی میزبانی کے لئے بین الاقوامی کونسل کو اظہار خیال دلچسپی سے متعلق دستاویز پیش کرے گی۔
شرکاء نے مقامی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کو جمع کرنے اور وزارت ثقافت کی مدد اور صوبائی اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے پاکستانی روایتی کھیلوں کی پروموشن کے سلسلے میں کئی سیمینار منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔