کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکن کرکٹ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پر واضح کردیا ہے کہ دورہ سری لنکا پر پہنچنے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم کو ہر صورت میں سات روز کا قرنطینہ کرنا پڑے گا جس کے بعد وہ نیٹ پریکٹس کیلئے میدان میں آسکتی ہے،
اس بات کی تصدیق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چودھری نے بھی کردی ہے، قبل ازیں یہ خبریں تھیں کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم سری لنکا 27ستمبر کو پہنچنے کےبعد اگلے ہی روز نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیگی تاہم اب اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو دورہ سری لنکا پر پہنچنے کے بعد سات روز کا قرنطینہ کرنا پڑے گا، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 23اکتوبر سے ہوگا۔