کراچی (اسپورٹس رپورٹر)بیرسٹر مرتضی وہاب سجاس فیملی میں شامل ہوگئے،ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی ہرسطح پر پذیرائی ان کی اصل کامیابی ہے۔سجاس گولڈ میڈل 2020 کراٹے کوئن کلثوم ہزارہ جبکہ ڈاکٹر ایم اے شاہ گولڈ میڈل سینئر جرنلسٹ وحید خان کے نام رہا۔سینئر ایتھلیٹس کوچ محمد طالب لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور سیکریٹری کے ایچ اے بہترین اسپورٹس آرگنائزر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔۔ تفصیلات کے مطابق اسکاؤٹس آڈیٹوریم کراچی میں سجاس کے تحت سالانہ اسپورٹس جرنلسٹس اینڈ راشد صدیقی ٹیلنٹ ایوارڈز اور "” کھیلوں کی دنیا پر کوویڈ 19 کے اثرات "” کے موضوع پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کرےے ہوئے وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے قانون
کوسٹل ہائی وے ڈویلپمنٹ،ماحولیات و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ٹیلنٹ کی ہر سطح پر پذیرائی ایتھلیٹس کی اصل کامیابی ہے، اسپورٹس جرنلسٹس کی تنظیم سجاس کا کھلاڑیوں اور اسپورٹس جرنلسٹس کی حوصلہ افزائی کے لئے عملی اقدام اٹھانا قابل ستائش عمل ہے۔کویڈ 19 کا پاکستان نے جس طرح سامنا کیا بالخصوص وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ کے اقدامات کی سب نے تعریف کی ہے۔کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہمیں احتیاط کے ساتھ معمولات زندگی گزانے کی ضرورت ہے،اس موقع پر سجاس کے پیٹرن ڈاکٹر جنید علی شاہ، صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم نے بیرسٹر مرتضی وہاب کو سجاس کی اعزازی ممبرشپ پیش کی،سابق کپتان معین خان کا کہناتھا کہ سجاس کی تقریب میں کوویڈ 19 کی ایس اوپی کی پابندی سب کے لئے ایک مثال ہے،اس وباء کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہے تاہم اب مرحلہ وار زندگی کا معمول کی جانب لوٹنا خوش آئند ہے۔
سابق وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر جنید علی شاہ،سابق ممبر گورننگ بورڈ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ وارانہ زمہ داریوں کے دوران کوویڈ 19 کا شکار ہونے والے اور اس وباء کے باعث انتقال کرجانے والے صحافیوں کے اہل خانہ کے تحفظ کے لئے حکومت سندھ کو عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔سیمینار سے سینئر صحافیوں رشاد محمود،منصور علی بیگ،محمود ریاض،زبیر نذیر خان،وحید خان سمیت سجاس کے صدر آصف خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر جونیئر کی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سات ایتھلیٹس عامرعلی (کرکٹر انڈر 19) ،معاذ خان(وشو), مریم رفیق(جوڈو), آمنہ غیاث(کپتان فٹبال ٹیم انڈر 12)،شاہ زیب خان(کپتان کراچی ہاکی ٹیم)، اعظم خان(کرکٹر) اور عافف علی(تائی کوانڈو) کو راشد صدیقی ٹیلنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا۔ فرسٹ حب جیب ریلی ویمن ڈرائیور تشنہ پٹیل،پاکستان نمبر ون بیڈ منٹن کھلاڑی ماحور شہزاد، انٹرنیشنل فوٹوگرافر ناصر عبداللہ، سینئر اسپورٹس جرنلسٹس پی ٹی وی سیف الرحمن اور کرکٹ انسائیکلوپیڈیا سہیل خان سجاس اسپیشل ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے
کراٹے کوئن کلثوم ہزارہ سجاس گولڈ میڈل جبکہ سینئر اسپورٹس جرنلسٹ و اینکر پرسن وحید خان کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر ایم اے شاہ گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سابق انٹرنیشنل ہاکی پیلئر حیدر حسین کو بہترین اسپورٹس آرگنائزر جبکہ بے شمار کھلاڑیوں کو کامیابیوں کی معراج پر پہچانے والے ایتھلیٹ کوچ محمد طالب کو ان کی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر بہترین اینکر نیشنل عبدالغفار،بہترین اینکر ریجنل مجاہد سولنگی،بہترین ایمرجنگ اینکر محسن مہدی،بہترین اسپورٹس ایڈیٹر انگلش میڈیا رشاد محمود، بہترین اسپورٹس ایڈیٹر اردو اخبار منصور علی بیگ۔بہترین سینئر رپورٹر الیکٹرانک میڈیا فیضان لاکھانی،بہترین سینئر رپورٹر اردو پرنٹ میڈیا طارق اسلم، بہترین رپورٹر انگلش میڈیا عمید وسیم،بہترین ایمرجنگ رپورٹر محمد اوسامہ، بہترین اسکریپ رائٹر ارشاد علی،بہترین ڈیجیٹل میڈیا پروڈیوسر ایوارڈ شاہ زیب علی بھٹو کے نام رہا جبکہ آصف خان آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمینس ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے،