کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈسٹرکٹ سینٹرل ہاکی ایسوسی ایشن کراچی کے جنرل سیکریٹری جان محمد نے کہا ہے کہ سندھ انڈر 25 انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ 3 اکتوبر سے سندھ کے مختلف شہروں میں شروع ہو رہی ہے ، کراچی میں ہونیوالے پہلے مرحلے کے میچز اولمپئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں کھیلے جائینگے ، ایونٹ میںں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایسٹ، ڈسٹرکٹ سائوتھ اور ڈسٹرکٹ ملیر کی ٹیمیں شامل ہیں ۔
سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی ہدایت پر ڈی ایچ اے سینٹرل کراچی اس ٹورنامنٹ کو آرگنائز کر رہا ہے, ٹورنامنٹ کو شایان شان طریقے سے آرگنائزنگ کرنے کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی اور ٹیکنیکل آفیشلز مقرر کردیئے گئے ہیں.
آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اولمپین کاشف جواد، آرگنائزنگ سیکرٹری جان محمد، ٹورنامنٹ کے ٹیکنکل ڈائریکٹر محسن علی خان اور ان کے نائب طلعت محمود اور محمد مزمل حسین ہونگے. آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میں مسرت حسین، ضیاء الاسلام، ارشاد حیدر، محمد شاہد، مسرور جاوید، محمد علی خان اور انیس کیانی شامل ہیں۔
اسکروٹنی کمیٹی کے اراکین لطافت حسین شاہ, محمد علی جعفری اور مبشر مختار ہوں گے. امپائر منیجر شاہد پرویز ہونگے اور امپائرز میں فرحان رضا, فہد خان, کامران اطہر اور ندیم سعید شامل ہیں، ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض اسد ظہیر، عارف حنیف اور محمد ندیم انجام دیںنگے ۔