اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ ) ہاکی لیجنڈ و سابق کپتان اولمپیئن عبدالرشید جونیئر انتقال کر گئے.جنکی نمازہ جنازہ بنوں میں ادا کی جائے گی.اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی یے.
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی ایک لیجنڈ سے محروم ہوگئی ہے.اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کی ہاکی کیلئے خدمات ہمیشہ یار رکھی جائیں گی.ہاکی لیجنڈ 79 سال کی عمر میں انتقال کرگئے.اولمپیئن عبدالرشید جونیئر اپنے دور کے بہترین سینٹر فاروڈ رہے ہیں.انہوں نے 1968اولمپک میں گولڈ, 1972 اولمپک میں سلور اور 1976 اولمپک میں برونز کا سیٹ مکمل کرنے والے منفرد اولمپیئن کی حیثیت سے سامنے آئے.جبکہ 1968 اولمپک اور 1972 اولمپک میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی کے طور ہر بھی نمایاں کارکردگی سامنے آئی.
انہوں نے 1971 کے ہاکی ورلڈ کپ میں بھی فاتح پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی. ہاکی سے ریٹائرمنٹ کے وقت سب سے زیادہ 96 اسکور کرنے والے پاکستانی اولمپیئن کے طور پر بھی پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا.مرحوم اولمپیئن کے انتقال پر صدر پی ایچ ایف,سیکریٹری پی ایچ ایف, چیئرمین سیلیکشن کمیٹی سمیت اولمپیئنز , سابق انٹر نیشنل کھلاڑیوں سمیت ہاکی فیملی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے.