حیدرآباد(شاہد کاظمی)حیدرآباد اولمپک قائد ملت اسپورٹس فیسٹول کے یوتھ والی بال ایونٹ کا آغاز ہوگیا۔صدر حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی خرم رفیع صدیقی نے بطور مہمان خصوصی افتتاح کیا جبکہ معروف والی بال کوچ حضرت احمد و دیگر سینیئر کھلاڑی یوسف خان، عبدالحمید خان اور سمیع اللہ مہمان اعزازی تھے۔
تقریب کے آغاز میں کووآرڈینیٹر و ایونٹ مینیجر محی الدین شیخ اور رمیز راجہ نے مہمانوں کو اجرک پہنائی۔تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی نے والی بال سمیت مختلف کھیلوں میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر متعلقہ عہدیداران کو خراج تحسین پیش کیا۔
سیکریٹری حیدرآباد والی بال ایسوسی ایشن و فیسٹول کے آرگنائزنگ سیکریٹری و پرویز احمد شیخ نے مہمانوں اور ٹیموں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ آرگنائزرز محی الدین شیخ، رمیز راجہ، عمران خان، سید عدنان، فیصل خان و دیگر کی مدد و توجہ سے ہماری توجہ گراس روٹ لیول پر مرکوز ہے اور اس ضمن میں حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔اعزازی مہمان حیدرآباد ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حضرت احمد نے یوتھ والی بال کے فروغ کے لیئے اپنی خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا۔بعد ازاں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں۔یوتھ اسپورٹس حیدرآباد نے کوٹری اسٹوڈینٹس کلب کو 3-1 سے ہرادیا۔ دیگر میچز میں الشیخ کلب حیدرآباد نے السید کلب حیدرآباد کو 3-2 سے اور الشیخ کلب نے یوتھ اسپورٹس کو 3-1 سے شکست دی۔