آسڑیلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی،پاکستان کی رینکنگ میں بہتری

Written by

in

پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 1-2 سے کامیابی کے بعد ورلڈکپ لیگ اور آئی سی سی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ قومی ٹیم کو اس کامیابی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیم رینکنگ میں چھٹی پوزیشن واپس مل گئی۔خیال رہے کہ پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ساتویں پوزیشن پر چلی گئی تھی۔دوسری جانب آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں بھی پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے۔ پاکستان کے ورلڈکپ سپرلیگ میں آدھے میچز مکمل ہوگئے ہیں، ٹیم کے مجموعی پوائنٹس 60 ہوگئے۔پاکستان ٹیم اس وقت ورلڈکپ سپر لیگ میں آٹھویں پوزیشن پر ہے جبکہ اس سے قبل 11ویں نمبر پر تھی۔

error: Content is protected !!