میں نے افغان کرکٹرز کی کوچنگ کی، ان کے دماغ خراب ہیں، جاوید میانداد

Written by

in

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے کھلاڑیوں کا رویہ خراب تھا، جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئےکرکٹ میں آئے اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے؟جاوید میانداد نے مزید کہا کہ پاکستان کی جیت پرخوشی لیکن جن سےجیتےان سےبہت مایوسی ہوئی، افغانستان کےکھلاڑیوں کا رویہ خراب تھا، افغانستان کو لانے اورکھلانے والے ہم تھے، افغان کھلاڑیوں نےکرکٹ کم کھیلی ہےلیکن ابھی سے ان کےدماغ خراب ہیں، انہوں نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی، میں نےخود ان کی کوچنگ کی۔

 

سابق کپتان نے کہا کہ ابھی آپ کی کرکٹ کچھ بھی نہیں،کرکٹ سیکھو اور کرکٹر بنو۔جاوید میانداد نے کہا کہ بابراعظم کو رنز کی فکر نہیں کرنی چاہیے، پچ  پر وقت لیں، سنگل اور ڈبلز کیلئے جائیں رنز خود بخود بننا شروع ہوجائیں گے۔

error: Content is protected !!