لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر چوتھی بین الصوبائی گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز شروع کردیئے ہیں، بدھ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ٹیبل ٹینس (بوائز او ر گرلز) کے ٹرائلز ہوئے، بوائز میں سے سبحان عاصم، حمزہ اکرام، عابد اقبال، شہروز رزاق، یوسف ملہی، عبداللہ نذیر، ہادی طاہر اورمحمد اربیل جبکہ گرلز میں سے آمنہ جبیں، فاطمہ، ماریہ رحمت، ظل ہما، رمشا، نور نوبائشہ، ماریہ اکرام،پرنیا خان کو منتخب کیا گیا، کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہیڈکوچ صبا وارث نے لئے۔منتخب کھلاڑیوں کو 9مارچ سے شروع ہونیوالے تربیتی کیمپ میں تربیت دی جائے گی، دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 8مارچ کو بھی جاری رہیں گے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر ٹرائلز میں کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا جارہا ہے، ٹرائلز میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوںکو تربیتی کیمپ میں تربیت دی جائے گی جس کے بعد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چوتھی بین الصوبائی گیمز پشاور میں منعقد ہورہی ہیں، جس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کا 325کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ 28گیمز میں حصہ لے گا۔