جاری میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں میں یوکرائن کی کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک نے روسی کھلاڑی انستاسیا پوٹاپووا کے ہاتھوں شکست کے بعد میچ کے اختتام پر ان کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کردی
ان کا کہنا تھا کہ میں کیسے اس سے مصافحہ کروں یہ میرے نہتے عوام پر بمباری کر رہے ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرین کی کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک روس کی کھلاڑی واورا گراچیو اور بیلو روس کی کھلاڑی وکٹوریہ آزرینکا کیساتھ بھی ہاتھ ملانے سے انکار کرچکی ہیں، بیلو روس اس وقت یوکرین جنگ میں روس کا اہم ترین اتحادی ہے۔