چیرمین منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی ایسوسی ایشنوں کے الیکشن کا عمل صاف اور شفاف ممکن بنائیں۔محمد جمیل کامران۔
معروف کرکٹ آرگنائزر محمد جمیل کامران نے چیرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے استدعا کی ہے کہ ملتان میں ڈسڑکٹ اور ریجنل لیول پر منعقد ہونے والے انتخابات کا عمل صاف اور
شفاف ممکن بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ان انتخابات میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے نام نہاد آرگنائزر بن کر دھوکہ دہی سے مختلف کلبوں کے صدورکو تبدیل کرکے اپنی پسند کے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ میرا ان کو چیلنچ ہے کہ آئیں اور مثبت طریقے سے حقیقی
لسٹوں کے ساتھ میدان میں ہمارا مقابلہ کریں۔ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر نہ لسٹیں بنائیں ۔اگر ہمیں شکست ہوئی تو ہم فراغ دلی سے آپ کو ہار پہنائیں گے۔ چیرمین نجم سیٹھی آپ نے جو پی ایس ایل کا اجراء کیا ہ
ے اس پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اور ہمارے لیے آپ قابل فخر ہیں کہ آپ نے اس ملک کو ایک برانڈ دیا ۔ بطور آرگنائز 43سال سے ملتان میں کرکٹ کے میدان میں بےلوث اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
آل پاکستان لیول پر جنوبی پنجاب کا پہلا فلڈ لٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اولین سپورٹس نے منعقد کیے۔ان میں ملک بھر سے پچاس سے زائد ٹیمیں شرکت کرتی تھیں جن میں نامور انٹرنیشنل اور ٹیسٹ کرکٹر حصہ لیتے
رہیں ہیں۔اور یہ ٹورنامنٹ ہر سال منعقد ہوتا تھا۔اولین سپورٹس کے پلیٹ فارم سے سو سے زائد ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔۔جبکہ ہم نے گرمیوں کی تعطیلات میں سکول کے بچوں اور نوجوان کرکٹرز کے لیے
باقاعدہ فری کوچنگ کیمپوں کا انعقاد کیااور سکولوں کے درمیان انٹر سکول ایونٹ کا انعقاد بھی کرایا۔جس میں ہمیں مرحوم ڈاکٹر محمد علی شاہ کی سرپرستی حاصل تھی۔اس کے علاوہ ساوتھ پنجاب کے
کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اولین ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جاتی تھی جس میں چار ہزار سے زیادہ ملک بھر سے کھلاڑی اور شائقین کرکٹ شرکت کرتے تھے۔جبکہ اس تقریب میں مرحوم طارق
عزیز۔محمد قوی خان دلدار پرویز بھٹی اور مصطفٰی قریشی نے کمپیرنگ کے فرائض سرانجام دیے ہوئے ہیں۔۔اسی طرح آپ نے آتے ہی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو جو بحال کیا ہے اس سے مستحق کھلاڑیوں کے لیے دوبارہ
سے روزگار کے دروازے کھل گئے ہیں۔2014کے جس آئین کو آپ کے آنے سے بحالی ملی ہے اسی آئین کے تحت دو ہزار اٹھارہ میں ہونے والی سکرونٹی میں جو کلب ووٹنگ کے حقوق رکھتے تھے وہ لسٹ ہی
اصل لسٹ ہے جس میں اگر کوئی کلب کا صدر وفات پاگیا ہے یہ کسی مصروفیت کے باعث اپنے عہدے سے ہٹ گیا ہے تو نئے آئین جو منسوخ ہوگیا ہے اس میں ہونے والی سکرونٹی کی لسٹ میں ان کلبوں کے
صدور کا نام پہلی والی لسٹ سے ملاکر اصل اور حق دار کلبوں کے صدور کی لسٹ جاری کرکے نئے الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔لیکن کسی بھی کلب کے صدر کو جعلسازی سے تبدیل کرنا ایک قابل مذمت
فعل ہے جس کی روک تھام کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔اس سلسلہ میں اگر کسی کلب کے بارے میں معلومات کرنی ہو تو اس ٹیم کے ممبران اور کھلاڑیوں سے ان کے صدر کے متلعق معلومات حاصل کی
جاسکتی یےاور انشااللٰہ جو بھی امیدوار کامیابی حاصل کرے گا وہ آپکی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کے شانہ بشانہ کرکٹ بورڈ کے ساتھ مکمل تعاون کریگا۔اس سلسلہ میں جس امیدوار کو ہم نے نامزد کیا ہے
وہ نہ صرف خود کرکٹر ہے بلکہ اپنی جیب سے کرکٹ کے فروغ کے لیے خرچ کرتا ہے۔اور آگے بھی کرے گا۔۔جناب چیرمین نجم سیٹھی کچھ لوگ میاں منیر جن کی ملتان ریجن کے لیے گرانقدر خدمات ہیں ان کے نام
سے خوف ذدہ ہیں حالانکہ وہ خود الیکشن میں حصہ نہیں لے رہےپھر بھی ان سے خوف ذدہ ہیں کیونکہ وہ ایک شریف النفس شخصیت کے مالک ہیں اور ان کےدور میں ملتان ریجن کی ٹیم نے فائنل کھیلا تھا۔اس
کے علاوہ ان کے دور میں ملتان ریجن کے کئی کھلاڑیوں نے پاکستان کی قومی ٹیم میں نمائندگی کی۔اس لیے میری آپ سے اپیل ہے کہ کرکٹ کی بہتری اور ترقی کے لیے ان الیکشن میں شفافیت پر عمل درامد
کراکے کھلاڑیوں اور آرگنائزر کی حوصلہ افزائی فرمائیں۔تاکہ ملتان ریجن میں کلب کرکٹ آپ کی سرپرستی میں مضبوط سے مضبوط تر ہوسکے۔