کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن نے سید فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اسپیشل کھلاڑیوں اور بچوں کے اعزاز میں دارالسکون ہیڈ آفس میں عید ملن پارٹی کاانعقاد کیا
تقریب میں ڈیم ((DAM انٹرپرائززکے سی ای او امین مرچنٹ، فروٹ نیشن کے فیصل خان،دارالسکون کے سی ای او سیویوپریرا، مینیجرکارپوریٹ بونی بورنیشن،پاکستان اولمپک انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف، کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے صدر وسیم ہاشمی، کراچی ٹیکس بار کے سابق سیکریٹری شہاب احمدسمیت اسپیشل بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی
اس موقع پر تقریب میں شریک مہمان اسپیشل بچوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ان میں تحائف تقسیم کئے بچوں نے موسیقی سے لطف اندوزہوتے ہوئے رقص کیا اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے امین مرچنٹ کاکہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی خواہ کسی بھی کھیل میں ملک کی نمائندگی کریں
وہ ہمارے لئے باعث افتخار ہیں ملک کیلئے اعزازات جیتنے والے اسپیشل کھلاڑی موجودہ نارمل کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں آج ان بچوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوکر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں ایسی تقاریب ان بچوں میں مزید حوصلہ پیدا کرتی ہیں
پی او اے انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف نے کہا کہ اسپیشل بچے بھی ہمارے معاشرے کا اہم حصّہ ہیں اللہ تعالیٰ نے ان میں بھی بے پناہ صلاحیتیں پنہاں کیں ہیں ان بچوں نے تعلیم اور خصوصا کھیل کے میدانوں میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھا تے ہوئے پاکستان کا نام دنیا بھرمیں روشن کیاہے کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشمی کاکہنا تھا
کہ بلا شبہ ذہنی وجسمانی معذوری کاشکار بچوں کے ادارے دارالسکون کی کارکردگی ملکی سطح پر ایک مثال ہے یہاں نہ صرف ان کی دیکھ بھال پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے بلکہ ان کی تفریحی کیلئے مختلف ایونٹس کے ساتھ ساتھ سالانہ اسپورٹس ڈے بھی منایا جاتا ہے
اوراسپیشل کھلاڑیوں کیلئے کھیلوں کے سامان اور کوچز کی خدمات بھی موجودہیں مستقبل میں دارلاسکون میں فلاحی کام کا دائرہ کار مزید وسیع کریں گے فروٹ نیشن کے فیصل خان نے کہا کہ اسپیشل کھلاڑیوں نے اپنی پرفارمنس سے یہ ثابت کیا ہے
کہ ان مین صلاحیتیں کسی طور پر بھی دوسروں سے کم نہیں دارالسکون کے عہدیداران اوررضاکار جس طرح انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت دن رات اسپیشل بچوں کی خدمت کی انجام دہی میں مصروف ہیں میں ان کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں ہمارا ادارہ کے ایس ایف کے اشتراک سے دارالسکون میں اسپیشل بچوں کیلئے اسپورٹس کارنرتیار کرے گا
دارالسکون کے سی ای او سیویوپریر نے اسپیشل بچوں کے اعزازمیں تقریب کے انعقاد پر کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن اور سےّد فاؤنڈیشن کا شکریہ اداکیا اس موقع پر اسپیشل پرسن کوکی لوئس نے اپنے منفرد انداز میں مہمانوں کاشکریہ ادا کیا