مشیرِ کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ
خواتین کے لیے لاہور میں 7 سے 10 جون تک پنک گیمز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
لاہور میں ڈپٹی کمشنر رافیعہ حیدر اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ پنک گیمز کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے، اس میں 50 لاکھ کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
وہاب ریاض نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر رافیعہ حیدر گیمز کی ایمبیسیڈر ہوں گی۔
اس موقع پر رافیعہ حیدر نے کہا کہ پہلی مرتبہ ویمنز گیمز کا انعقاد کر رہے ہیں، پہلے مرحلے میں لاہور ڈویژن میں مقابلے ہوں گے، نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں 700 ایتھلیٹس شریک ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ 4 روز تک 7 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، یونیورسٹی کی سطح کی کھلاڑی ان گیمز میں حصہ لیں گی۔